Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

فاضل بریلوی اور ایمان ابوطالب

اپنا موقف تحریر کردیا 

اپنا موقف تحریر کرنے کے بعد وکیلِ کفر سے اپنے ان معروضات کا جواب چاھتا ھوں تاکہ بات باضابطہ طور پر  آگے بڑھ سکے چنانچہ 
  جب فاضلِ بریلوی کے نزدیک  سرکارِ بطحاء سیدنا ابوطالب سلام اللہ علیہ کا کفر آیاتِ ظاھرہ احادیثِ باھرہ و  متعدداقوال مفسرین وفقھاء سے قطعیت کیساتھ ثابت اور روشن اس طرح سے کہ اسکے انکار کیلئے کسی سنی میں مجالِ دم زدن نھیں جیسا کہ انھوں نے شرح المطالب میں لکھا  
نیز احکامِ شریعت ج۱ میں فرمایا کہ ""مذھب وعقیدۂ کفر پرمطلع ہوکر اسکے کفر میں شک کرے توالبتہ کافر ھوجائگا ""

وکیلِ کفر جواب دیں کہ مثبتِ کفر فاضلِ بریلوی کی ان تحریرات کی روشنی میں علامۂ اجل شیخ دحلان مکی قدس سرہ سرکارِ بطحاء سیدنا ابوطالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مسلمان وصاحبِ ایمان لکھکر  کافر ھوئے کہ نھیں؟؟؟ 

اور پھر انھیں فاضلِ بریلوی "سیدنا وشیخنا المولیٰ تغمداللہ بالرحمتہ والرضوان قدس سرہ وغیرہ لکھکر اور ان سے سند حدیث کی اجازت لیکر مسلمان رھے یا نھیں؟؟؟
 ساتھ ہی فاضلِ بریلوی کے والد پر بھی کیا حکمِ شرع عائد ھوگا اسکی بھی وضاحت کردی جائے 


اور ایک مسئلہ یہ بھی حل کردیاجائے  کہ حضرت سیدنا میر عبدالواحد بلگرامی نے اپنی کتاب سبع سنابل میں سرکارِ بطحاء سیدنا ابوطالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مومن ومغفور لکھاھے         اور فاضلِ بریلوی کے مطابق انکی مذکورہ کتاب یعنی سبع سنابل مقبولِ بارگاہِ رسالت ھے جیساکہ احکام شریعت وغیرہ میں حضرت احمد رضا بریلوی نے تحریر کیا ھے نیز یہ بھی واضح رہے کہ حضرت سیدنا میر عبدالواحد بلگرامی حضرت احمد رضابریلوی کے  کے پیرخانہ مارہرہ مطھرہ کے سادات کے جدِّ اعلیٰ ھیں 
لھذا اب لگے ھاتھوں یہ قضیہ بھی حل کردیاجائے کہ بقولِ رضابریلوی ایک کافرِ قطعی کو مومن ومغفور لکھکر حضرتِ بلگرامی دائرۂ اسلام سے خارج ھوئے یانھیں؟؟؟

اور بصورتِ دیگر بقولِ رضابریلوی سبع سنابل مقبولِ بارگاہِ رسول ھے نتیجتہً سرکارِ بطحاء سیدنا ابوطالب کامومن ومغفور ھونا بھی مقبولِ بارگاہِ رسول  ٹھہرا چنانچہ مقبولِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف قلم چلاکر فاضلِ بریلوی کا کیا حشر ھوا؟؟؟
اور  مقبولِ بارگاہِ رسالت پناہ مومن ومغفور کو کافر لکھکر حضرت فاضلِ بریلوی خارجِ اسلام ھوئے یانھیں؟؟؟
اور پھر یہ بھی بتایا جائے کہ بقول جماعتِ بریلویہ فاضلِ بریلوی بھت بڑے عاشقِ رسول تھے لھذا اگر سبع سنابل کے مقبولیت کی کہانی خود ساختہ نھیں ھے تو یہ گتھی سلجھائی جائے کہ عشَّاق کی یہ مجال کب ھوتی ھے کہ اپنے محبوب کے مقبول ومرغوب سے رو گردانی کریں؟؟؟

Post a Comment

2 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
  1. اعلی حضرت فاضل بریلوی کے والد کا کیا مسئلہ ہے ؟ جو آپ نے ان کے حوالے سے بھی سوال کیا ہے

    ReplyDelete
  2. اعلی حضرت فاضل بریلوی کے والد کا کیا مسئلہ ہے ؟ جو آپ نے ان کے حوالے سے بھی سوال کیا ہے

    ReplyDelete