*صدرالمشائخ حضرت علامہ ومولانا خواجہ پیرصوفی سیدمحمدمجیب الباقی جعفری مداری مدظلہ العالی سجادہ نشین وتخت نشین خانقاہ مداریہ مکنپورشریف کاتبلیغی سفر*
مورخہ 10 فروری 2018 عیسوی کو حضورصاحبِ سجادہ مکن پورشریف حضرت علامہ الحاج پیرصوفی سیدمحمدمجیب الباقی جعفری مداری مدظلہ العالی سلسلئہ مداریہ کےقدآوراورممتازعالم دین حضرت علامہ ومولانا مفتی محمدمحمدقیصررضاشاہ علوی حنفی مداری مدظلہ العالی کےہمراہ شہرنظام آبادتلنگانہ اسٹیٹ کیلئےروانہ ہوئے اس شہرمیں تقریباً چار شبانہ روزقیام کےدوران مفتی محمد قیصررضاصاحب علوی حنفی مداری اورحضرت علامہ سیدظفرمجیب جعفری مداری صاحبان نےتین جلسوں سےپرزورخطاب فرمایااور یہاں کےباشندگان کودین دارانہ ماحول میں ڈھالنےکی کوششیں فرماتےرہے اورانکی کوششوں کےعمدہ نتائج بھی سامنےآئے کئی درجن لوگوں کی زندگیوں میں اسلامی انقلاب دیکھاگیا اوربہت سارےافراد صدرالمشائخ الحاج پیرصوفی سیدمحمدمجیب الباقی جعفری مداری صاحب کےدست حق پرست پرداخل سلسلئہ مداریہ ہوئے
نظام آباد سےفارغ ہوکرحضورصاحب سجادہ اپنے خلفائےکرام ومعتقدین کی دعوت پرشہربھینسہ تلنگانہ اسٹیٹ پہونچے اس مقام پربھی افرادامت کی اصلاح وتزکیہ وتصفیہ پرزوردیاگیا اوربہت سےلوگ حضورصدرالمشائخ سےفیضیاب ہوئے یہاں ایک شبانہ روز قیام کےبعد حضورصدرالمشائخ شہرحیدرآباد پہونچے جہاں پہلےسےہی آپکےخلیفہ جناب صوفی ضمیرشاہ مداری آپکی آمدکےمنتظرتھے حیدرآبادمیں چاردن تک قیام رہابعدہ خلیفہ موصوف کےہمراہ حضور سیدنا مدارالعٰلمین قدس سرہ کی چلہ گاہ واقع "سوادس پیٹ" پہونچے جہاں پروابستگان سلسلہ نےآپکاپرزوراستقبال کیاچلہ گاہ پرحاضری کے بعدحضرت علامہ سیدظفرمجیب جعفری مداری نےحاضرین کےسامنےایک انتہائی عمدہ اورپرجوش خطاب فرمایاجس سےبہت سارےلوگ حضورمدارپاک کی شخصیت سے کافی حدتک واقف ہوئے بعدہ حضورصدرالمشائخ قبلہ شیرڈگپا ضلع شموگہ کرناٹک پہونچے یہاں پرخلیفئہ قطب المدار سلطان الاولیاءحضورسیدناسید محمد جمال الدین جان من جنتی مداری قدس سرہ کی چلہ گاہ پرحاضری دی اوریہاں پرمنعقد جشن مدارالعٰلمین میں علامہ سیدظفرمجیب صاحب نےشاندارخطاب کیا واضح رہےکہ اس چلہ گاہ سےملحق ایک خانقاہ مداریہ بھی ھےاس خانقاہ میں حضور صدرالمشائخ تین دن تک قیام پذیررہے اس خانقاہ کےگدی نشین خلیفئہ صدرالمشائخ حضرت صوفی پیر بدیع الدین شاہ مداری ہیں موصوف گدی نشین صاحب نے حضورصدرالمشائخ کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رکھی اور 24 فروری کوبعزت واحترام شہر شموگہ کرناٹک کیلئےروانہ کیا یہاں پرآپکے خلیفہ مریدصادق الاعتقاد حضرت پیرصوفی سیدعبدالغفار شاہ علوی حسینی مداری نےاپنےمعتقدین ومتوسلین کیساتھ آپکا پرتپاک استقبال کیااور اس شہرمیں پہلی مرتبہ 26فروری 2018 عیسوی کوبہت عالیشان پیمانےپر جشن مدارالعٰلمین کاانعقادکیا جسمیں خطیب اہلسنت محقق مداریت حضرت علامہ مفتی محمد قیصررضا شاہ علوی حنفی مداری کاخصوصی خطاب ہوا نیز ولئعہد خانقاہ مداریہ حضرت علامہ سیدظفرمجیب جعفری مداری نےبھی اپنےخطاب سےحاضرین جلسہ کو محظوظ کیا اس شہر میں پانچ دن تک قیام رہا دوران قیام اطراف میں آرام فرمابزرگان دین کی مزارات پرحاضری بھی ہوتی رہی خاص طریقے سےحضرت سیدقاسم شاہ ولی مداری حضرت ندی شاہ ملنگ مداری حضرت سیدجھٹ شاہ ملنگ مداری حضرت شاہ علیم دیوانگان مداری حضرت سیدبدرالدین شاہ قادری قدس اللہ اسرارہم کے آستانوں پرحاضری دی نیز حضرت میرحیات قلندرکی چلہ گاہ چکمنگلورپہاڑپر بھی حاضری دی گئی شہرشموگہ میں شہزادئہ قطب المدار حضرت صوفی پیرسیدعبدالغفار شاہ علوی حسینی مداری کی خدمتیں دیکھکر فقیرمداری بہت متاثرہوا اورموصوف نیزانکےمحبین ومتعلقین کیلئے دل سےدعائیں نکلیں 28فروری کی رات میں حضورصاحب سجادہ مکنپورشریف بذریعئہ ٹرین بنگلورکیلئے روانہ ہوگئے بوقت فجرآپ بنگلورپہونچے جہاں پرمعتقدین نےمحبتوں سےبھرپور استقبال کیا بنگلورمیں ایک شبانہ روز قیام رہا پھردوسرےدن یعنی 2 مارچ کو شام چاربجے کی فلائٹ سے لکھنؤ کیلئےروانہ ہوگئے اورپھریہاں سےبذریعئہ کار مکن پورشریف پہونچ گئے
Dargha Zinda Shah Madar makanpur
Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :
masha allahdam mada beda par
ReplyDelete