معمولات حضور مدارپاک
*Mamulaate Huzoor Madare Paak
Dam madar beda Paar
اکثر اوقات حضرت مدارپاک خلوت میں"لي مع الله وقت "کےمطابق مصروف عمل رہتے تھے اور حجرہ سے باہر بہت کم نکلتے تھے مگر اوقات معین میں جب دن کا ایک پہر ہوتا تو رباب محبت واہل حاجت کی دلداری کے لئیے حجرہ خاص سے دروازے پر جلوہ افروز ہوتے اور فائدہ رسانی فرماتے 'زوال کے وقت پھر حجرہ میں چلے جاتے اور خلوت میں مشغول ہوجاتے !اور نمازعصر کے بعد باہر نکل کر حاجت مندوں کو فیض وفائدہ پہونچاتے اور نماز مغرب وعشاء پڑھنے کے بعد پھر خلوت نشین ہوجاتے اور جس مقام پر تشریف فرماہوتے اسی طریقے پر عمل فرماتے تھے اور مشرب اویسہ کے مطابق آنحضرت اکثر اشغال باطن میں مشغول رہتے تھے اسی بنا پر عبادات ووظائف مختصر پر اکتفا فرماتے چناچہ پانچ وقت کی فرض نمازیں.وسنت موکدہ ادا فرماتے اور نماز تہجد تنہا ادا فرمانے کے بعد ایک ہزار دوسو بیس مرتبہ اسم اعظم مجرب التاثیر یا بدیع العجائب بالخیر یابدیع پڑھتے تھے اور اسم اعظم عمل خاص ہے حضرت سید زندہ شاہمدار قدس سرہ کا جو ترتیب وشرائط کے ساتھ مرشد کی اجازت سے چند چلوں تک عمل کرے تو علم ریمیا,پیمیا,سیمیا,وکیمیا,کی حقیقت اس پر ظاہر ہوجائے گی اور نماز فجر کے پورے نناوے اسمائے الہی پڑھتے پھر اسکے بعد بارہ مرتبہ دعائے بشمخ کی تلاوت فرماتے اور قاضی محمود کنتوری سے فرمایا کہ یہ دعاءہندوستان میں کوئی شخص صحیح طور سے نہیں جانتا ہے
میں تجھے اجازت دیتا ہوں دعائے مذکور کتاب انجیل کی فاتحہ ہے اور اس سلسلہ طیفوریہ مداریہ میں بہت زیادہ عمل میں ہے اور نماز ظہر ادا کرنے کے بعد اکتالس اسمائے اعظم تین مرتبہ پڑھتے اور بعض مریدوں کے لئیے دعوت اسمائے اعظم کے طریقے بھی بتائے ہیں,
ازقلم..ولی عہد سجادہ نشین خانقاہ مداریہ سید ظفر مجیب مداری
9838360930
www.qutbulmadar.org
www.youtub.com/zafarmujeeb9
معمولات قطب المدار رضی اللہ تعالی عنہ
May 30, 2017
0