Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

Silsilsy madariya me baito khilaafat ka masals

سلسلئہ مداریہ میں بیعت و خلافت کا مسئلہ

سلسلہ بدیعیہ مداریہ میں بیعت.وخلافت ہر قرن وہر صدی میں متواتر و مروج رھی ھے سیرت و سوانح اولیاء کی کتابوں میں شجرات مداریہ و خلفاء قطب المدار سرکار زندہ شاہ مدار قدس سرہ کے احوال خوب ملتے ھیں
سلسہ رضویہ کے بعض علماء کچھ سالوں سے یہ ھوا اڑانے لگے ھیں کہ سلسلہ مداریہ میں بیعت و خلافت جائز نھیں ھے بلکہ اس سلسلے کے اوراد و وظائف کی اجازت ہی رضویہ سلسلے کے بزرگوں کو ملی ھے
 ایسا ھی فاضل بریلوی کی طرف منسوب فاضل بریلوی کی.موجودہ فتاوی رضویہ میں بھی کچھ لکھا گیا ھے
علماء سلسلہ مداریہ کا ماننا ھے کہ چونکہ فاضل بریلوی کی موجودہ فتاوی رضویہ.فاضل بریلوی کے وصال کے بہت بعد شدید اختلاف کے دنوں میں شائع ھوئی ھے ناقلین, کاتبین یا مرتبین.میں سے کسی نے اپنی طرف سے سلسلہ مداریہ کے خلاف کچھ باتیں لاحق کردی ھے اسی طرح فتاوی مصطفویہ میں بھی کتر بینوت کیا گیا ھے اور سلسلہ مداریہ سے متعلق مفتی اعظم کے فتوے میں تحریف کی گئی ھے
سلسلہ رضویہ کے بعض مبلغین و ناشرین نے یہ مزعومہ قائم کیا ھے کہ امام سلسلئہ رضویہ اعلیحضرت مولانا احمد رضا فاضل بریلوی کو سلسلہ بدیعیہ مداریہ میں بیعت کرنے اور خلافت دینے کی اجازت نھیں تھی بلکہ اس سلسلہ کے صرف اذکار و اشغال کی اجازت تھی
یہی مزعومہ مفتی جلال الدین امجدی نے بھی قائم کیا ھے اورفتاوی فقیہ ملت جلد دوئم صفحہ 412پر تحریر بھی کیا ھے
مفتی امجدی کے اس مزعومہ کا تجزیہ بزرگان خاندان برکاتیہ اور خود فاضل بریلوی کی تحریروں کے آئینے میں ھدیہ ناظرین ھے اور انصاف و دیانت سے پڑھنے اور فیصلہ کرنے کی گزارش ھے
سب سے پہلے ہم فاضل بریلوی کی کتاب سے یہ ثابت کرنا چاھیں گے کہ خود انھیں سلسلہ بدیعیہ مداریہ میں بیعت و خلافت کی اجازت تھی

فاضل بریلوی جو سلسہ رضویہ کے امام اور اعلیحضرت ھیں سلسلہ مداریہ میں بیعت و خلافت کا ذکر اپنی کتاب الاجازۃ المتینۃ لعلماء بکۃ والمدینہ. میں اسطرح کرتے ھیں

خامسا اجزتکم بجمیع سلاسل الطریقۃ الانیقۃ اللتی انا مجاز بھا و ماذون فیھا بالاستخلاف لارشاد الخلیفۃ للخلیفۃ وھی الطریقۃ العلیۃ العالیۃ القادریۃ البرکاتیۃ الجدیدۃ الی ان قال والسلۃ البدیعیۃ
یعنی طریقت کے ان تمام دل پسند سلسلوں کی بھی اجازت دیتا ھوں جنکی مجھے اجازت حاصل ھے -
جنمیں کسی کو اپنا قائم مقام خلیفہ ؛ جانشین کرنے کا صاحب خلافت کے ارشاد کے مطابق میں ماذون ھوں وہ سلاسل طریقت یہ ھیں (1)طریقئہ عالیہ قادریہ برکاتیہ جدیدہ (12)سلسلہ بدیعیہ ( مداریہ )
الاجازۃ المدینۃ الملقب بہ علماءحرمین کے اجازت نامے مطبوعہ رضا اکیڈمی ممبئ صفحہ 82/83
فاضل بریلوی کی عبارت میں یہ عبارت اھل علم بہت غور سے دیکھیں ماذون فیھا بالاستخلاف لارشاد الخلیفۃ للخلیفۃ اس عبارت نے تو مفتی امجدی کے مزعومے کی شہٍ رگ کاٹ دی ہے
عبارت میں اجزتکم بجمیع سلاسل الطریقۃ الانیقہ کے ضمن میں دل پسند سلسلوں میں سلسلہ مداریہ بھی شامل ھے جس سے ظاھر ھے کہ دیگر سلسلوں کی طرح سلسہ مداریہ بھی ایک مکمل سلسلئہ طریقت ھے
جس طرح اور چاروں سلسلے ناقص اور عیبی نھیں ھیں انھیں کی طرح سلسلہ مداریہ بھی ھے
و انا مجاز بھا و ماذون بالاستخلاف لارشاد الخلیفۃ للخلیفۃ کی قید لگا کر اس مقام پر فاضل بریلوی نے. اپنے مافی الضمیر اور منشا و مراد کو صاف واضح فرمادیا ھے..
اور ظاھر کردیا ھے کہ سلاسل مذکورہ میں بشمول سلسلہ بدیعیہ مداریہ کسی کو اپنا خلیفہ و قائم مقام بنانے کی مجھے اسی طرح اجازت و اذن حاصل ھے جیسا کہ ایک خلیفہ دوسرے کو خلافت دیتا ھے
اتنی صراحت کے باوجود بھی اگر اب بھی کوئ یہ کہتا ھے کہ فاضل نریلوی کو سلسلہ بدیعیہ مداریہ میں بیعت کرنے خلافت و اجازت نھیں تھی بلکہ صرف اوراد و شغال کی اجازت تھی
تو بلا شبہ یہ فاضل بریلوی کے دینی و ادبی شعور پر انگلی اٹھاتا ھے
علماے ذی فہم کی آنکھوں میں دھول جھو کنے کی کوشش کامیاب نھی ہو گی

اسی الاجازۃ المدینہ 100/101 پر خود فاضل بریلوی فرماتے ھیں کہ میں انھیں طریقت کے ان تمام سلسلوں کی بھی اجازت دیتا ھوں جن کی مجھے اجازت ھے اور خلیفہ بنانے کا اذن ھے وہ سلاسل طریقت یہ ھیں (1) طریقہ عالیہ قادریہ برکاتیہ جدیدہ...............
........................ (11)سلسلہ بدیعیہ
فاضل بریلوی صاف صاف اقرار فرما رھے ھیں کہ طریقت کے ان تمام سلاسل میں مجھے خلیفہ بنانے کا اذن ھے
لیکن مفتی امجدی اور ان جیسے کچھ حضرات عنادا مداریہ سلسہ کی مخالفت میں کہے جا رہے ھیں کہ فاضل بریلوی کو سلسلہ مداریہ میں بیعت کرنے کی اجازت و خلافت نھیں تھی
اسے قائل کے منشاء و مراد کے کے اپنی ضد منوانے کے سوا اور کیا کہا جاسکتا ھے?
ارباب فکر ودانش اور علماء خیر پر یہ بات بھی مخفی نھیں ھوگی کہ اوراد و وظائف کی اسناد کو طریقت و تصوف میں شجرہ و سلسلہ نھیں کہا جاتا
syed zafar mujeeb madari
wali ahad khanqahe madariya makanpur
shareef mobile. 9838360930

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.