Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

Silsilsy madsriya par kiye gay chand sawalaat k jwabaat

ــــــــــــــــ

سلسلہ مداریہ پر کئیے گئے چند سوالات کے جوابات 


لک الحمدیااللہ الصلوٰۃوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلی اٰلک واصحابک لاسیماعلی ابنک الذی جعلہ اللہ مداراللعلمین وعلی اصولہ و فروعہ واتباعہ اجمعین

امابعد ـــــــــــــ

ہمارے ایک پاکستانی بھائی مکرم و محترم
السائل محمدشمسادقادری صاحب نے

 ( زادہ اللہ علماوفضلاشرفاوکرما)

 علماءمداریہ شیوخ بدیعیہ سے اپنے چندمعروضات کے محققانہ جوابات طلب فرمائے ہیں اور ان کو کسی متفق علیہ عالم جوکہ کم ازکم تین سوسالہ قدیم ہوں کے حوالہ اور تائیدسے مبرہن کرنے کی قیدبھی عائدکی ہیے ــــــ اول توعرض کردوں کہ جناب سائل محترم کاسوال اپنی جگہ درست اور ان کاحق ہیے مگر کسی سائل کویہ حق نہیں پہونچتاکہ وہ مجیب کے جواب کو اپنی شرائط سے مشروط کرے یہ قطعی غلط اور اعلی درجہ کی بے اصولی ہیے ـــــــ البتہ اگرسائل کو مجیب کے جواب سے تشفی نہ ہو تو سوال بر جواب کاحق تا تشفی توباقی ہیے ہی اسی کااستعمال کیاجاناچاہیئے
اگر سائل مجیب سے اپنی شرائط کے معیار پر جواب طلب کرنے لگیں تو پھر ایک حرج عظیم اور فتنئہ لامتناہی شروع ہوجائے گا جسکاتدارک مشکل ہوگا باالکہ سائل کا جذبئہ قبول حق تک مجروح ہوسکتاہیے
اسال اللہ العفووالعافیۃفی الدارین

آمدم برسرمطلب ـــــ جناب محترم کاپہلاسوال لفظ مدارالعلمین کے متعلق ہیے
سوعرض ہیے کہ کسی عالم کے لکھنے یانہ لکھنے سے کوئی جائز اور درست بات ناجائز نہیں ہوجاتی کسی نے لکھایانہیں لکھااس سے قطع نظر کیااس لفظ کابولنا
یا
سرکارسیدناسیدبدیع الدین احمدعلی حلبی قطب المداررضی اللہ تعالی عنہ کی ذات اقدس پراسکا اطلاق درست ہیے یانہیں ؟

 اصل مطلب اس سوال سے ہیے جسکاواضح اور دوٹوک جواب یہ ہیے کہ
باالکل جائز اور درست ہیے ـــــــ اور اگرکوئی اس کے عدم جواز کاقول کرے فعلیہ البیان
ادلئہ اربعہ شرعیہ سے اسکاعدم جواز یا اسکی حرمت اور غیرمشروعیت ثابت کرے یابہ قول حضرت کسی تین سوسالہ قدیم متفق علیہ سنی عالم کی صراحت پیش کرے ـــ

حضرت والامرتبت کادوسراسوال سرکارسیدنامدارالعلمین رضی اللہ تعالی عنہ کے حامل مقام صمدیت ہونے کے تعلق سے ہیے ـــــــــ  ہمارے سلسلئہ مقدسہ کے مشائخ کرام نسلابعدنسل قرنابعدقرن آپ کو فائزمقام صمدیت لکھتے اور کہتے چلے آرہیے ہیں ان کی صدیوں قدیم روایت اسکے اثبات کے لیئے کافی ہیے ـــ علاوہ ازیں محقق علی الاطلاق سیدناالشیخ عبدالحق محدث دھلوی رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی مشہورزمانہ تصنیف اخبارالاخیارفی احوال الابرار میں بھی اسکی تصریح فرمائی ہیے آپ فرماتے ہیں

 "" گویند کہ وےدرمقام صمدیت کہ ازمقامات سالکان است بود تادوازدہ سال طعام نخوردہ ولباسے کہ یکبارپوشیدہ باردیگراحتیاج بتجدیدغسل او نہ شدہ اکثراحوال برقعہ بر روکشیدہ بودے گویند ہرکرا نظر برجمال او افتادے بے اختیار سجود کردے  ""

یعنی سرکارمدارالعلمین رضی اللہ تعالی عنہ کے متعلق روایت ہیے کہ آپ مقام صمدیت پرفائزتھے جوکہ سالکوں کاایک مقام ہیے
آپ نے بارہ سال تک کھانانہیں کھایا اور جولباس آپ نے ایک مرتبہ زیب تن فرمالیادوبارہ اسکو دھلنے کی حاجت نہیں ہوئی ـــ آپ اکثراوقات اپنے چہرہ پرنقاب ڈالے رہتے تھے روایت بیان کرتے ہیں کہ جس کی بھی نظرآپ کے چہرہ پر پڑجاتی تھی وہ بے اختیارہوکر سجدہ ریز ہوجایاکرتاتھا  .

اخبارالاخیار فارسی
صفحہ نمبـــــ۱۶۰ ـــــــر
مطبع مجتبائی دھلی سنــ۱۳۰۹ ـــــہ ھ

جناب والااگرشیخ محقق علیہ الرحمہ کومسلم اور متفق علیہ تسلیم کرتے ہیں تویہ حوالہ لکھ دیاہیے باصرہ نواز فرمالیں ــ  ــــ

جناب والا مرتبت کاتیسرا سوال یہ ہیے کہ سیدنامدارالعلمین رضی اللہ تعالی عنہ کو
" قاسم نعمات "
کس نے لکھایا کہاہیے
جناب من  ـ  اللہ کاہرولی اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہ وسلم کی عطاءفرمودہ نعمات و انعامات کاقاسم ہوتاہیے ـــ ان کاتعلق نعمات دنیاء جیسے مال اولاد جاہ و منصب سے ہو یا نعمات اخروی جیسے ایمان اسلام دین اور ہدایات سے  ـــــــ اولیاء سراپانعمت اور قاسم نعمات الٰہیہ ہواکرتے ہیں ـــ علاوہ ازیں سرکارسیدنامدارالعلمین رضی اللہ تعالی عنہ کی کتب سیرت و سوانح میں یہ بات جلی حروف میں مسطورہیے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے اشارۂ باطنی پرعالم روحانیت میں سیدنامولی علی المرتضی شیرخدا مشکل کشاءکرم اللہ وجہہ الکریم اور سیدناامام مہدی امام اٰخرالزمان علیہ السلام سرکارمدارالعلمین کو تمام علوم کتب سماویہ اور دیگرعلوم باطنیہ سے مستفیض اور سرفراز فرماچکے تو وقت رخصت فرمایاکہ جوعلوم و معرفت کی نعمت تمہیں عطاءکی گئی ہیے جاؤ اور اسکو دیارہند اور دیگر مقامات میں تقسیم کرو اور وہاں کے مکینوں کودائرۂ اسلام میں داخل کرو.

تذکرہ سلاطین شرقیہ و مشائخ جونپور
از شیخ المشائخ شاہ سیدمحمداقبال جونپوری رحمۃاللہ علیہ.

قبلہ مکرم کاچوتھا اور پانچواں سوال یہ ہیے کہ سرکارمدارالعلمین رضی اللہ تعالی عنہ کو ہرولی کاسردار حتی کہ
سرکارسیدناغوث الثقلین
امام الاولیاء
سیدالاولیاء
سرکار
سیدی
مرشدی
آقائی
مولائی
ملجائی
کنزی و ذخری
محی الملۃ
والشریعۃ
والطریقۃ
والدین
شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی
بڑے پیردستگیر رضی اللہ تعالی عنہ سے افضل کس نے لکھا
تو اسکابھی جواب عرض کردوں کسی نے لکھاہو یا نہ لکھاہو ــــ علماءومشائخ مداریہ زادھم اللہ شرفاوکرما اپنے آقاؤں کے مابین تقابل نہیں کرتے دونوں ہمارے آقاومولی ہیں ہم کسی کو چھوٹانہیں کہتے اور نہ ہی

سرکارسرکاراں
فردالافراد
قطب الاقطاب
مرجع الاوتاد
دافع الفساد
نافع العباد
شہنشاہ اولیاء
سرکارسیدنا
بدیع الحق
والملۃ
والدین
سیدبدیع الدین احمدعلی
حسنی الحسینی الحلبی الشامی مکنپوری رضی اللہ تعالی عنہ
کو سرکاربغداد پر فضیلت دیتے ہیں ــــ سلسلئہ عالیہ علیہ قدسیہ مبارکہ مداریہ کا ترجمان ہونےکی حیثیت سے اس بات کی شھادت دیتاہوں کہ آج تک کسی بزرگ سے نہ توایساسنا اور نہ ہی کسی شیخ کی کتاب میں اس نظریہ کو پڑھا
البتہ اتناضرور ہیے کہ چوتھی صدی ہجری کی کتاب "" سیرت الصحابہ والتابعین " مطبع بغداد معلی میں سرکار سیدنامدارالعلمین رضی اللہ تعالی عنہ کی تابعیت کی صراحت ضرور ملتی ہیے اس کتاب میں سرکار مدارالعلمین کو تابعین میں شمار کیاگیاہیے .ـــــــــــــــ

ھذاماظہرلی افوض امری علی اللہ علیہ التکلان وھوالمستعان والیہ المرجع والماٰب وماعلیناالاالبلاغ

والسلام

اسیرقطب المدار
محمدحبیب الرحمن علوی المداری

ایگزیکٹیوممبر
و چیف ایگزیکٹیو
آل انڈیاعلماءومشائخ بورڈ پنجاب

یکم فروری سنــــــ2017 ـــہء

919838360930
ولی عہد خانقاہ مداریہ حضرت علامہ سید ظفر مجیب مداری
www.qutbulmadar.org

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.