Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

اہلسنت کا دستور اساسی سبع سنابل شریف عدالت مسلمین میں

بسمہ تعالی

اہلسنت کادستوراساسی
 سبع سنابل شریف عدالت            مسلمین میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام ایک منظم اور پاکیزہ مذہب ہیے اسکےقوانین ہرایک پر یکساں وبرابرلاگوہوتےہیں اس میں اونچ نیچ یا اپنےپرائےکاکوئی تصورنہیں رکھاگیاہیےاسلام کاوہ طبقہ جو انبیاء ومرسلین کےمعتقدوں پرمشتمل ہیے وہ اہل سنت وجماعت کے نام سے مشہور ہیےاس مذہب مقدس کی نگہبانی فرمانےوالے بزرگان
دین والیائےکاملین ہیں اور ہمارے ملک ہندوستان میں اس کےمبلغ اول شہنشاہ ولایت حامل مقام صمدیت حضور سیدناسید  بدیع الدین احمد قطب المدار  زندہ شاہ مدار مکنپوری قدس سرہ کی ذات مقدسہ ہیے اسلاف کرام نے بےشمار صعوبتیں برداشت فرما کردار و رسن کے پھندوں کوچوم کراہلسنت وجماعت کے ضابطوں کووقار بخشاہیے آج ہرسنی مسلمان کی یہ ذمہ داری ہیے کہ اسکی ترویج واشاعت اور تحفظ میں کوئی کثر باقی نہ رکھے۔
آمدم برسرمطلب۔قابل توجہ بات ہیے کہ اہلسنت کے دستور اساسی میں شامل کتاب سبع سنابل شریف میں بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو انتہائی تشویش کاباعث ہیں۔جماعت کے بہت سارے سنجیدہ مزاج افراد حیران وپریشان ہیں کہ آخر وہ کتاب اہلسنت کے دستور اساسی میں کیسے  شامل کرلی گئی جس میں ایسی ایسی ایمان سوز باتوں کاانبار ہیےان میں سےہم یہاں پر صرف چندباتیں ناظرین کی خدمت میں پیش کرکے ان کا دفاع چاہتے ہیں ملاحظہ ہو

(1)حضرت سیدنا غریب نواز کی موجودگی میں سرکار یوسف چشتی نے ایک شخص سےیہ کلمہ پڑھوایا
لا الہ الا اللہ چشتی رسول اللہ۔
سبع سنابل صفحہ نمبر 277

(2)حضرت سیدنا مودود چشتی نے ایک عالم سےفرمایا کہ نماز سےافضل قوالی ہیے۔
سبع سنابل صفحہ نمبر 364

(3)جس روز حضرت نظام الدین اولیاء قدس سرہ کے یہاں قوالی ہوتی تھی اس روز حضرت خضر علیہ السلام آتے تھے اور قوالی سننےوالوں کے جوتیوں کی رکھوالی فرماتے تھے۔سبع سنابل صفحہ نمبر146


(4)نبئ کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے والدمحترم حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ ایک زمانےتک جھنم میں رہے۔ سبع سنابل صفحہ نمبر 90

(5)حضرت سیدنا مخدوم حسین چشتی کثرت کے ساتھ شراب اور بھنگ کااستعمال کرتے تھے۔سبع سنابل صفحہ نمبر 180

(6)جوشخص خود کو فرعون سےذرہ برابر بہترسمجھے وہ فرعون سےبھی بدترہیے۔سبع سنابل صفحہ نمبر 274

(7)بچہ پیداہونےسےپہلےمرید کرناجائزہیے۔سبع سنابل صفحہ نمبر 403

(8)حضرت ابراہیم علیہ السلام آزربت پرست سےپیدا ہوئے۔
سبع سنابل صفحہ نمبر 93

(9)حضرت مولی علی کرم اللہ وجہہ نے اقرار رسالت میں توقف کیا۔سبع سنابل صفحہ نمبر 405

(10)حضرت خواجہ قدوتہ الدین روزآنہ ایک حامل عورت کے پاس آتے اور اسکے پیٹ کے بچےکوسلام کرتے۔سبع سنابل صفحہ نمبر 403

اگرمذکورہ باتیں مطابق اسلام وسنیت ہیں تو ہمارے ذمہ داران حضرات بدلائل قاہرہ ثابت فرمائیں اگر مخالف اسلام وسنیت ہیے تو اسکے اعلان میں دریغ نہ کیاجائے کہ سبع سنابل ایک غیر شرعی اور بزرگان دین کی اہانتوں پر مشتمل ایک جھوٹ کاپلندہ  ہیےاس فاسد اور گمراہ کن کتاب سےجماعت  اہلسنت کا کوئی تعلق نہیں ہیے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.