Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

سلسلہ مداریہ کیا ہے ؟silsilay madariya kiya hai?

سلسلۂ مداریہ  کیا ھے ؟؟؟

ایک تعارفی تحریر

ھندوستان میں  مروج تمام سلاسل طریقت ِ میں سلسلۂ مداریہ بالوجوہ ممتاز ومنفرد سلسلۂ طریقت ھے اس سلسلۂ عالی قدر کے بانی قطب الاقطاب فردالافراد حاملِ مقام صمدیت واصلِ مقامِ محبوبیت حضور پرنور سیدنا سید بدیع الدین قطب المدار زندہ شاہ مدار قدس سرہ ھیں آپ نسباً نجیب الطرفین سید آلِ رسول ھیں آپکی آمدِ ھندوستان کے تعلق سے تاریخ سلاطینِ شرقیہ تذکرةالمتقین وغیرہ میں لکھا ھے کہ آپ نے سن 282 ھجری میں سرزمینِ ھند کو اپنے قدومِ میمنت لزوم سے سرفراز کیا اسطور سے یہ بات پایۂ ثبوت کو پہونچی کہ سلسلۂ مداریہ ہی ھندوستان کا سب سے قدیم سلسلۂ بیعت وخلافت ھے اور حضور مدار پاک  ہی ھندوستان کے اول پیرانِ پیر ھیں تبلیغِ اسلام کے حوالے سے اس سلسلۂ مبارکہ کی خدمات آبِ زر سے لکھی جانے کے قابل ھیں
 نفس کشی  زھدورع معرفت  ِ وبصیرت کی تقسیم اس سلسلے کی خاص پہچان ھے یہی وہ سلسلۂ طریقت ھے کہ جس کی تقریباً تین لاکھ خانقاھیں صدیوں تک دینِ حنیف کی اشاعت میں سرگرم رہیں اور آج بھی ھزار امتدادِ زمانہ کے باوجود ان تمام خانقاہوں سے رشدوھدایت کا سلسلہ جاری وساری ھے مشاھدے کی بات ھے کہ ملک وبیرونِ ملک آج بھی تمام علاقوں میں  سلسلۂ مداریہ کے بزرگوں کی خانقاھیں موجود ھیں جو اپنی زریں  تاریخ کا جیتا جاگتا ثبوت ھیں صاحبِ سلاطینِ شرقیہ نے لکھا ھے کہ کسی بھی گوشۂ ملک میں چلے جائیے کسی نہ کسی خلیفۂ قطب المدار کا آستانہ ضرور ملے گا تقسیم فیوض وبرکات کا یہ عالم ھے کہ ھندوستان کے مشائخِ  طریقت میں شائد ہی کوئی ایسا اللہ کا ولی ہو جس نے اس سلسلے کا فیض حاصل نہ کیا ہو مگر برا ھو اس جذبۂ احسان فراموشی کا جس نے سنیت میں چودھراھٹ کی بنیاد ڈالی اور باری  باری تمام خانقاہوں کے پر کا ٹنے کا ناپاک منصوبہ بنا کر انکی عظمتوں کیساتھ کھلواڑ کیا جن خانقاہوں پر اس بے لگام اور ایمان دربغل جماعت نے اپنا قہر ڈھایا اسمیں صرف  خانقاہ مداریہ ہی نھیں بلکہ خانقاہ چشتیہ اجمیر شریف خانقاہِ صابریہ کلیر شریف خانقاہِ اشرفیہ کچھوچھہ شریف خانقاہِ مقدسہ پھلواری شریف خانقاہِ نیازیہ بریلی شریف خانقاہِ شیریہ پیلی بھیت شریف خانقاہِ ابولعلائیہ بھینسوڑی شریف خانقاہِ چشتیہ رودولی شریف خانقاہِ وارثیہ دیویٰ شریف اور تقریباً اسی فیصد خانقاھیں شامل ھیں دراصل جب فرضی مشیخیت کالبادہ کچھ ایسے  لوگو ں نے اوڑھا جنکے خاندان میں قیادت وسیادت کبھی نھیں تھی تو انکے سامنے اپنے ڈبلب ہونے  کا اسکے علاوہ کوئی اور فارمولہ نھیں رھا کہ وہ قدیم خانقاہوں کے تعلق سے غلط فھمی پھیلا کر عوام کو اپنے دامِ فریب میں لیں  بس ایسا ھی کچھ معاملہ سلسلۂ مداریہ کیساتھ بھی ہوا اور نتیجتہً اس سلسلۂ عالی المرتبت کو منقطع لکھا گیا مگر اسکا نتیجہ کچھ خاص ھاتھ نہ آسکا اور پھر  ناکامی کی چوٹ کیسی ٹیس دار ہوتی ھے معلوم ہی ھے پھر کیا تھا اب دوسری اسکیم وضع کی گئی اور فیصلۂ شرعیہ نامی ایک کتابچہ لکھکر موذنوں بانگیوں جاروب کشوں اور کچھ سادہ لوح کورے علماء کو بہلا پھسلا کر اس پر دستخط لی گئی اور کچھ مشائخ کو بھی دھوکہ دیاگیا اور اسطور سے عالمِ اھلسنت میں اس خدمتگار دین سلسلے کو بدنام کرنے کی سعئ آخر کی گئی مگر اسمیں بھی دس  فیصد سے زیادہ کامیابی نہ مل سکی جسکے  شدید صدمے سے   مخالفینِ اھلسنت کی حالت خراب ہوتی چلی گئی اور پھر پاگل پن کی حد تک اس سلسلے کی مخالفت پر اتر گئے مگر اھلِ علم ابھی اس دنیا سے مفقود نھیں ہوئے تھے انھوں نے اسطرح کی سازشوں کا بھانڈا پھوڑ ہی ڈالا اور کل اھلسنت پر ان مخالفین اھلسنت کی سازش کا راز فاش کردیا  مگر کہاوت ھے کہ عادت چھوٹ جاتی ھے لت نھیں چھوٹتی  چنانچہ اھلِ حرص وہوا کی یہ جماعت اس طرح کی دریدہ دہنی اور بیباکی کو خدمتِ سنیت تصور کرتی ھے اور اسی زعم میں کبھی ساداتِ کچھوچھہ مقدسہ کو رافضی کی اولاد بتاتی ھے تو کبھی ڈفالی کی اولاد اور پھر کبھی اھروں کی اولاد کھتی ھے معاذاللہ صدبار معاذاللہ نقلِ کفر کفر نباشد
اس بے  ھنگم جماعت کا ٹونا جب کلکلاتاھے تو کبھی علماء اشرفیہ مبارکپور کو شکار بناتی ھے تو کبھی سنی دعوتِ اسلامی ودعوتِ اسلامی انکا شکار ہوجاتی ھیں اور جب اس سے بھی کلبلاھٹ ختم نھیں ہوتی تو رخ کبھی  علامہ طاھرالقادری یا سرکار غازئ ملت حضور سید محمد ھاشمی میاں کی طرف مڑ جاتا ھے اور دلکی بھڑاس نکالی جاتی ھے سلسلۂ مداریہ کی عبقریت کو اگر سمجھنا ھے تو درجِ کتب کا مطالعہ ضروری ھے

بحرزخار
ثواقبِ آثار
تحفتہ الابرار
تاریخِ سلاطین شرقیہ
جواھر خمسہ
مسالک السالکین
ملفوظاتِ حمیدالدین ناگوری
ملفوظاتِ شیخ حسین بلخی
ملفوظاتِ شاہ مینا
سمات الاخیار
گلزارِ ابرار
گوھرِ آبدار
تحفتہ السالکین
تذکرہ صوفیائے میوات
تاریخ تارہ گڑھ
تذکرةالکرام
مآثرالکرام
طبقاتِ شاھجہانی
مراءةِ مداری
تجلیاتِ مداریت
ضربِ یداللّٰھی
تازیانۂ مداریہ
نورِ وحدت
اخبارالاخیار
تذکرہ مشائخِ عظام
تذکرہ قادریہ برکاتیہ رضویہ
حیاتِ آعلیٰ حضرت حصہ سوئم
سوانح آعلیٰ حضرت
تذکرہ اکابر علماء اھلسنت
تذکرہ آبادانیہ
مناقب العارفین
مردانِ خدا
سراج الفقراء تذکرةالفقراء
سراج العوارف
النور والبھاء
تذکرہ علماء بستی
تاریخ مشائخ قادریہ
تذکرہ مشائخ بنارس
تذکرہ صوفیاء بھار
کائناتِ  تصوف
الاجازةالمتینہ
کلیاتِ امدادیہ
مقالاتِ طریقت
تحفۂ چشتیہ
نزھتہ الخواطر
افضالِ رحمانی

وغیرھم کتب کا مطالعہ سلسلۂ مداریہ کی عظمتوں کے ادراک کیلئے بھت مفید ھے


ولی خانقاہ مداریہ سید ظفر مجیب مداری

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.