جس کے جواب میں عرس حضور سیدنا مھدئ ملت علیہ الرحمہ والرضوان کے موقع پر 17 اگست 2026 کو محلہ اسلام نگر بہیڑی شریف سے حضرت علامہ مولانا مفتی کاشف سعید صاحب مداری اور حضرت علامہ مولانا نادر الخلیق صاحب مداری نے خطابات فرمائے اور اپنے دلائل سے مفتی شہزاد صاحب رضوی و مولانا فرمان میاں کی تقریروں کی رد فرمائی
خانقاہ عالیہ مداریہ مکن پور شریف کے کئی ذمہ دار علماء و مشائخ بھی علماءِ مداریہ بہیڑی کی سرپرستی کرتے ہوئے نظر آئے جن میں محقق عصر حضرت علامہ مولانا مفتی الشاہ سید منور علی حسینی جعفری مداری صاحب بطورِ خاص محل تبصرہ و تذکرہ بنے ہوئے ہیں-
موصوف نے مفتی کاشف سعید مداری اور مولانا نادر الخلیق مداری صاحبان کی بھر پور حمایت کی اور اپنے خطاب میں انہوں نے ایک ایسا جملہ کہا جو بہیڑی کے رضویوں کے لئے پریشان کن ثابت ہوا
مولانا حسنین بقائی صاحب صفی پوری کے ویڈیو سے پتہ چلا کہ بہیڑی کے بعض رضویوں نے انہیں مداریوں کی تقریر کے ویڈیو بھیجے
حضرت علامہ مولانا سید منور علی میاں صاحب قبلہ حسینی جعفری مداری کی تقریر کا وہ جملہ مولانا حسنین بقائی صاحب سن کر تاب نہ لا سکے اور اپنے فہم و شعور کو بروئے کار نہ لا کر موصوف چیلنج قبول کر بیٹھے
حضرت علامہ سید منور علی میاں صاحب مداری نے بڑے ہی وثوق و اعتماد کے ساتھ اور بڑی ہی احتیاط کے ساتھ جو چیلنج کیا وہ یہ ہے
"سارے رضا خانیوں کو چیلنج ہے کہ مطبوعہ سبع سنابل کو بارگاہ رسول میں مقبول ثابت کر دیں"
مولانا حسنین بقائی صاحب اسے سن کر ضبط نہ کر سکے اور انہوں نے چیلنج قبول کرتے ہوئے مکالمہ کی تاریخ مانگ لی
مولانا حسنین بقائی صاحب سے بڑی چوک ہوئی جو وہ سید منور علی میاں صاحب قبلہ کی بات کا مطلب ہی نہیں سمجھ سکے
اول تو منور میاں صاحب نے مطبوعہ سبع سنابل کہا جس کو بقائی صاحب مجموعہ سبع سنابل سمجھے بعد میں انہیں جب بتایا گیا کہ مجموعہ سبع سنابل نہیں کہا بلکہ مطبوعہ سبع سنابل کہا تب بھی بقائی صاحب دونوں لفظوں کے معنوی فرق کو سمجھنے سے قاصر نظر آئے اور دونوں لفظوں کا مصداق سبع سنابل کو مان کر اپنی سماعت و فہم پر قائم ہیں
دوسری بات یہ ہے کہ حضرت منور میاں صاحب نے کہا بارگاہ رسول میں مقبول ثابت کر دیں
تھوڑا بھی اگر کوئی شخص پڑھا لکھا ہو تو وہ یہ جانتا ہے کہ ثابت کرنے کے کئی طریقے ہیں مثلاً کسی جلسہ میں اس موضوع پر مدلل تقریر کے ذریعے ثابت کیا جا سکتا ہے
سوشل میڈیا پر ویڈیو یا آڈیو بناکر ثابت کیا جا سکتا ہے
تحریر کے ذریعے سے ثابت کیا جا سکتا ہے
مگر بقائی صاحب اتنے حواس باختہ ہوئے کہ وہ اسے چیلنج مکالمہ سمجھ بیٹھے اور مکالمہ کا چیلنج قبول کر لیا اور تاریخ وغیرہ متعین کرنے کی دعوت دے ڈالی جس پر مداری علماء بھی اس شرط پر راضی ہیں کہ بقائی صاحب بھی اپنے مرکز بریلی شریف سے منظوری و تائید لیکر آئیں تو تاریخ وغیرہ ضوابط و شرائط مکالمہ طے ہو جائیں
مگر عجیب بات دیکھنے میں آ رہی ہے کہ مداریوں کے مرکز خانقاہ عالیہ مداریہ مکن پور شریف کے حضرات تو جلسہ گاہ سے لیکر سوشل میڈیا تک بہیڑی کے مداریوں کی حمایت میں کھڑے نظر آ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ایسا کچھ ابھی تک نظر نہیں آیا
تقریریں بہیڑی ضلع بریلی میں ہوئیں وہیں چیلنج کیا گیا بہیڑی وہ سر زمین ہے جہاں مولانا مختار احمد صاحب رضوی بذاتِ خود زندگی بھر مداریوں سے الجھتے رہے اور رضوی و مداری اختلاف میں موصوف کو باقی تمام رضویوں سے زیادہ نالج ہے
مگر موصوف نے ابھی تک اس چیلنج پر اپنا سکوت نہیں توڑا
لگتا ہے کہ مولانا موصوف کے سکوت کی وجہ ہی سے بہیڑی کے بعض ناسمجھ اور جذباتی رضویوں نے یہ ویڈیوز مولانا حسنین بقائی صاحب کے پاس بھیجے ہونگے
ظاہر سی بات ہے کہ مولانا بقائی صاحب نہ تو مولانا مختار احمد رضوی بہیڑوی سے بڑے علم والے ہیں اور نہ ہی رضوی مداری اختلاف میں ان سے زیادہ معلومات رکھتے ہیں اور نہ ہی ان سے زیادہ مناظروں ، مکالموں کا بقائی صاحب کو تجربہ ہے
بقائی صاحب نے اپنی کم فہمی اور نا تجربہ کاری کی وجہ سے اپنی ٹانگ پھنسا لی
قابل داد ہیں محقق عصر حضرت علامہ مولانا سید منور علی حسینی جعفری مداری قبلہ جنہوں نے بڑی سمجھداری اور بڑے احتیاط کے ساتھ مطبوعہ سبع سنابل کہا
جس سے حضرت میر سید عبد الواحد بلگرامی کی ذات بھی حدف تنقید سے محفوظ ہو گئی اور سادات مارہرہ مطہرہ و سادات بلگرام و خانوادہ صفویہ کی دل آزاری بھی ہونے سے بچی
بہت ناسمجھی ہے مولانا حسنین بقائی صاحب کی جو رضوی تو نہیں ہیں جنہیں چیلنج کیا گیا لیکن بقول انہیں کے وہ میر سید عبد الواحد بلگرامی کو اپنی خانقاہ کا مرید و خلیفہ ہونے کی وجہ سے میدان میں اترنا چاہ رہے ہیں
مطلب یہ کہ بقائی صاحب چاہتے ہیں کہ مطبوعہ سبع سنابل کو الحاقی نہ کہا جائے بلکہ اس کی غیر شرعی عبارات کا ذمہ دار حضرت میر سید عبد الواحد بلگرامی ہی کو مانا جائے
پیش کش ;المدار اکیڈمی مکنپور شریف نگران اعلی ولی عہد سجادہ نشین خانقاہ مداریہ مکنپور حضرت مولانا سید ظفر مجیب مداری