Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

خدائے تعالی قطب المدار کے دوشوں سے گزر عبارت کا صحیح مفہوم

*خدائے تعالی کا قطب المدار کے دوشوں سے گزر عبارت کا صحیح مفہوم*

تحقیق جب اللہ تعالی زمین و آسمان کو چھ روز میں پیدا فرما چکا اور عرش معلی پر جلوہ نما ہو تو اسی قطب المدار کے دوشوں سے گزر کر اپنے انوار سے مشرف فرماکر جمع اولیاء و اتقیاء غوث و قطب پر اسکو افتخار بخش کر عرش بریں پر رونق فزا ہوا اور آواز آئی کہ جن کے قدم تمام اولیاء اللہ کی گردن پر ہیں انکی گردن پر تیرا قدم ہے۔
(میلاد زنده شاه مدار صفحہ نمبر ۹)

نظریہ از ہری:۔ روایت مندرجہ کا ثبوت کتب معتمدہ سے مداریہ کے ذمہ ہے اور اللہ تعالٰی کیلئے جو مدار علیہ الرحمہ کے دوشوں سے گزرنا ذکر کیا مسلمانوں کے عقیدہ کے خلاف ہے کہ اللہ تعالیٰ جسم نہیں اور گزرنا صفت جسم ہے جس سے وہ منزہ ہے۔ اس سے اس روایت کی بے اعتباری عیاں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

نظریہ امجدی:۔ یہ قول بھی کفریات، ضلالات، خباثات کا مجموعہ ہے۔ یہ بکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قطب المدار کے دوشوں سے گزر کر عرش پر جلوہ نماں ہوا گزرنا جسم کی صفت خاصہ ہے۔ تو لازم کہ قائل اللہ تعالی کیلئے جسم مانا اور اللہ عزوجل کیلئے جسم ماننا کفر صریح۔ ہر جسم مرکب ہے ، مرکب حادث ہے، مرکب محتاج الی الاجزاء، ہر محتاج حادث و ممكن تعالى الله عن ذالك علوا كبيرا۔ ہر جسم کے لئے مکان ہونا لازم اور ہر ذی مکان محاط یہ بھی کفر ہے یا کم از کم ذی چیز ہونا لازم اور ہر ذی چیز قابل اشارۂ حسیہ یہ بھی کفر ، پھر گزرنے کیلئے انتقال ”من مكان الى مكان لازم۔“ اس طرح اللہ عزوجل کے اثبات مکان۔ نیز لازم کہ و محیط اکل ، غیر متناہی نہ ہو یہ بھی کفر۔ پھر اس قول کو لازم کہ بقول اس قائل کے حضرت قطب المدار کے دوش پر گزرنے سے پہلے عرش پر رونق فزا نہ تھا یہ بھی کفر۔ اس سے ظاہر متبادر یہ کہ قطب المدار کے دوشوں سے گذر کر عرش معلی پر جلوہ نما ہوا تو عرش کے ماوراء شہید نہ رہا یہ بھی کفر۔ اس قائل پر بھی اس قول کی بناء پر متعدد وجوہ سے توبہ ، تجدید ایمان و نکاح لازم اور از روئے طریقت بیعت بھی۔ پھر اس قائل کا یہ بکنا کہ اللہ عز وجل نے فرمایا کہ ”جن کے قدم تمام اولیاء اللہ کی گردن پر ہیں ان کی گردن پر تیرا قدم“ — الله عز وجل پر جھوٹ باندھنا ہے اور اپنا ٹھکانہ جہنم بنانا ہے۔ ارشاد ہے ”من اظلم ممن افترى على الله كذبا۔ اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے؟ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا ”من کذب على متعمداً فليتبوأ مقعده من النار. ترجمہ: جو مجھ پر قصدا جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنائے۔ جب حضور اقدس ﷺ پر جھوٹ باندھنے والے کا ٹھکانہ جہم ہے تواللہ عزوجل پر جھوٹ باندھنے والے کا ٹھکانہ بدرجہ اولی ضرور بالضرور جہنم ہے۔ اس قائل نے یہ تو مان لیا کہ بحکم الہی ایک ہستی ایسی ہے جس کا قدم پاک ہر ولی کی گردن پر ہے۔ یہ اس ہستی کا تصرف باطنی ہے کہ اپنے دشمنوں سے بھی اپنی فضیلت کا اقرار کرا لیا۔ اسی ہستی سے عداوت کی یہ سزا ہے کہ یہ کفریات صریح کی پھوکیں اڑاتے ہیں۔ انھوں نے فرمایا اور سچ فرمایا ”تکذیبی سم قاتل ، مجھے جھٹلانا تمھارے دین کیلئے زہر قاتل ہے اور یہ اقوال اس بات کی دلیل ہیں کہ سراج الدین سوختہ قدس سرہ نے جو حضرت مدار قدس سرہ سے فرمایا تھا میں نے تمھارے مریدوں کو گراہ کر دیا اس کا ظہور ہے کہ حضرت مدار قدس سرہ کے مرید ہونے کا ادعا کرنے والے کس طرح گمراہ ہوئے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (فیصلہ شرعیہ ۳۸ تا ۴۰)

مفتیان روباه ساز و دریده دهن! آپ تو وہ ہیں جن پر خدائے تعالیٰ نے فتنوں کے دروازے کھول دئیے ہیں اور علم وفضل و کمال کے تمام در بیچے بند کر دئیے ہیں۔ اس لئے آپ میں صلاحیت تفہیم کہاں سے آئے ، آپ تو ایک موہوم سے نقطے پر اہرام معکوس بنانے کے قائل ہیں۔ آیئے میں آپ کو عبارت متذکرہ بالا کے مفاہیم سے روشناس کراؤں۔ شاید اللہ تعالیٰ آپ کو تفہیم ایمانی عطا فرمائے اور آپ کافرگری سے باز آکر خود کو کفر کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کریں اور تو بہ و تجدید ایمان نیز تجدید نکاح و تجدید بیعت سے بیچ سکیں ، حالانکہ آپ کی فتانت سے یہ توقعات نہ ہونے کے برابر ہیں پھر بھی۔

میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

عبارت کا اصل مفهوم :۔ مفتیان حیلہ جو آپ کے بیان سے کسی طرح یہ ثابت نہیں ہوتا کہ خدائے تعالیٰ حضرت شاہ مدار کے کاندھے سے ہو کر عرش اعظم پر گیا۔ ظاہر ہے کہ سواری کے لئے جسم کا ہونا ضروری ہے اور ہر مسلمان ایمان رکھتا ہے کہ باری تبارک و تعالیٰ جسم و جسمانیات سے مُبرا ہے، دوشوں سے گزرنے کے معنی یہ تونہیں ہوئے کہ کاندھے پر چڑھ کر عرش پر گیا۔ ہر مسلمان کا یہ ایمان ہے۔ تخلیق عالم سے قبل بجز ذات باری تعالیٰ کے کسی کا وجود نہ تھا اور یہ کائنات و ماورائے کائنات کی کوئی شے جلوۂ باری تعالی سے خالی نہیں ہے۔ تو پھر یہ کہنا بھی بے معنی ہو جاتا ہے کہ اس دوران وہ کہاں رہا؟

جب اللہ تعالیٰ نے عالم خلق کو پیدا فرمایا اور عرش کو اپنی تجلیات الوہیت سے منور فرمایا تو وہی تجلیات روشن مدار پر بھی ساطع ہوئیں۔

مفتی صاحبان! یہ آپ کا کون سا قاعدہ اور کہاں سے بیان کیا کہ ہرگز رنے والی چیز جسم ہے۔ روشنی ، ہوا اور اشیائے لطیفہ یہ سب گزرنے والی ہیں تو کیا آپ انہیں جسم تسلیم کریں گے؟ اگر آپ تسلیم کرتے ہیں تو ماننا پڑے گا کہ ہوا انقسام قبول کرے، روشنی انقسام قبول کرے، اور ایسا نہیں ہے مثلاً روح ، یہ بھی شے لطیف ہے جو انقسام کو قبول نہیں کرتی ، اگر بقول آپ کے ہرگز رنے والی چیز جسم ہے تو روح کو جسم ماننا پڑے گا اور جب روح کو جسم مان لیا تو پھر جسم کو کیا مانئے گا؟ ثابت ہوا کہ ہر گزرنے والی چیز جسم نہیں۔ خدائے تعالیٰ کے لئے بھی محض گزرنے سے جسم ثابت نہیں ہوا۔ تو پھر مذکورہ عبارت کفر نہیں بلکہ اس کا مطلب و مفہوم تو یہ ہے کہ عالمِ ارواح میں روح مدار پاک پر رب تبارک و تعالی نے اپنا فضل فرمایا۔ اور گونا گوں فضائل ولایت سے مشرف فرمایا۔ بالخصوص پرتوِ صدیت دوش مدار العالمین پر ارزاں فرماکر درجۂ صمدیت و محبوبیت سے نوازا۔ اور مقام منتہائے ولایت پر سرفرازی بخشی ، ازاں بعد سروش غیبی نے اعلان کیا کہ جس کے قدم اولیاء کی گردن پر ہیں سن! اس کی گردن پر تیرا پاؤں ہے۔

مقصود درجۂ قطب المدار کی برتری کا اظہار تھا۔ ”سن“ کی تہدید اس بات کی مظہر ہے کہ عالم روحانیت میں عدلیہ کو انتظامیہ پر فوقیت حاصل ہے۔ ذالک فضل الله يؤتيه من يشياء-

کتاب ”حیات غوث الوریٰ میں سید نصیر الدین قادری برکاتی تحریر فرماتے ہیں کہ
”جب حضور صلی الله علیه وسلم کو مقام قاب قوسین میں قرب خاص حاصل ہوا تها تو وہاں حضور غوث رضی الله عنه کی روح مبارکه بهی تهی جو حضور صلى الله علیه وسلم کی سواری کی حیثیت سے تشریف لائی تھی۔ اس واقعہ کی طرف اشارہ ہے یعنی رب تبارك وتعالى حضور نبى كريم صلى الله عليه وسلم اور سرکار غوث پاک کاقاب قوسین پر ملاپ هوا“۔

مفتی صاحبان! آپ فرمائیں کہ سورۂ ”والنجم“ میں فکان قاب قوسین او ادنی کی تفسیر میں کسی مفسر کا کوئی قول ہے جس کو حیات غوث الوری کے مؤلف نے بیان کیا ہے؟ یا محض جعل ہے۔ واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں جس قدر بھی احادیث صحیحہ وارد ہوئی ہیں کیا ان میں کہیں اس بات کا ذکر ہے کہ مقام قاب قوسین میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت غوث اعظم یا ان کی روح موجود تھی؟ یا محض لغو اور بالکل بے بنیاد بات ہے۔

مرتبۂ غوث الوریٰ اور عظمت غوث پاک مسلم ، لیکن آپ جیسے نام نہاد مولویوں نے نہ جانے کس زعم باطل میں ایسی بے بنیاد اور بے سروپا باتیں لکھ ڈالی ہیں جس سے تحریف قرآنی تک لازم آتی ہے اور یہ کفر صریح ہے۔ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس سورہ کی تفسیر میں تحریر فرمایا ہے۔

”فكان قاب قوسین“ ترجمہ: تو اس جلوہ اور اس محبوب میں دو ہاتھ کا فاصلہ رہا۔ بلکہ اس سے بھی کم۔

تفسیر:۔ اس میں بھی چند قول هيں، ايك تو يه كه نزديك ھونے سے حضور صلى الله عليه كا عروج و وصول مراد ھے اور اتر آنے سے نزول و رجوع ، تو حاصل معنى يه هے كه حق تعالى کے قرب میں باریاب اور وصال کی نعمتوں سے فیضیاب ھو کر خلق کی طرف متوجه هوئے، دوسرا قول یه هے که حضرت رب العزت اپنے لطف و رحمت کے ساتھ اپنے حبیب صلى الله عليه وسلم سے قریب هوا۔ اور اس قرب میں زیادتی فرمائی۔ تیسرا قول یه هے که سید عالم صلى الله عليه وسلم نے مقرب بارگاه ربور بیت هوکر سجده طاعت ادا کیا۔

فاضل بریلوی کے محقق و مستند ترجمہ و تفسیر ، کنزل الایمان کی عبارت میں روح غوث پاک کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔ کہ مقام قرب باری تعالی میں جب مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پہنچے تو روح غوث پاک بھی تھی۔ کیا کنز الایمان نے جو تفسیر پیش کی ہے وہ غلط ہے؟ اگر فاضل بریلوی کی پیش کردہ تفسیر جمہور مفسرین کے خلاف ہے تو مفتی صاحبان کو دعوت دیتا ہوں کہ کسی مفسر کا قول اس کے خلاف اپنے دعوے کے ثبوت میں پیش کریں۔ میرا دعوی ہے کہ آپ اور آپ کے مؤیدین ہرگز نہ پیش کر سکیں گے۔

آپ کو اللہ تعالیٰ کا مدار پاک کے کاندھوں سے گزرنا تو نظر آ گیا۔ مگر غوث پاک کا بھید علم الہی میں نبوت سے پہلے ہونا نظر نہیں آیا۔ غوث پاک کا معراج میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مقام قاب قوسین میں ہونا نہ دکھائی دیا۔ جب کہ مقام قاب قوسین نبی کریم کے لئے خاص ہے۔ ولی تو ولی دیگر انبیائے کرام کو بھی مقام قاب قوسین حاصل نہیں۔ اس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت ہوتی ہے اور تحریف قرآن لازم آتی ہے۔ اور یہ دین میں اپنی طرف سے بدعت قبیحہ و مذمومہ کا ایجاد واختراع ہے جو سراسر گمراہی ہے دینی خسران اور عذاب جہنم کا باعث ہے۔

مفتیان بے بصر! دیکھئے حیات غوث الوری مؤلفه سید نصیر الدین ہاشمی قادری ص ۱۶۱ پر تحریر فرماتے ہیں۔

پھر مجھ سے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے غوث اعظم! میں نے انسان کو اپنی سواری اوسارے اکوان کو انسان کی سواری بنایا۔

اس کے ظاہری معنی بقول آپ کے یہ ہوئے کہ اللہ تعالیٰ سوار ہے اور انسان اس کی سواری ہے ۔ اور یہ مسلمہ ہے کہ سوار کی سواری کی حاجت اس وقت پڑتی ہے جب کہ اس کو اپنی منزل تک پہنچنے میں دشواری ہوں۔ تو وہ انسان کی سواری کرنے کا محتاج ہے اور محتاج ہونا اللہ تعالیٰ کے لئے محال ہے۔ کیونکہ محتاج ہونا مخلوق کی صفت ہے تو لازما یہ بات سمجھ میں آئی کہ مخلوق کی صفت آپ نے خالق کے لئے ثابت کی ہے اور مخلوق کی کوئی بھی صفت خالق کے لئے ماننا محال ہے اس لئے کہ مخلوق کی صفت خود مخلوق اور حادث ہے تو ثابت ہوا آپ نے خدا کو ایک مان کر حادث مخلوق ثابت کر دیا۔ اور یہ کفر صریح ہے۔
مفتی صاحبان فرمائیں کہ اس قول سے کیا ہوئے؟ آپ کو کچھ ہوش بھی ہے۔ یا مدہوشی میں سب کچھ بَکے جارہے ہیں ہوش میں آئیے اور اپنے ایمان کی خبر لیجئے۔

بات یہیں تک نہیں ہے بلکہ اور آگے یہ ہے کہ اللہ جب انسان پر سوار ہو کر سفر کرے گا تو اس کا انتقال ”من مكان الى مكان لازم“ اس طرح اللہ عز وجل کا اثبات مکان نیز لازم اور یہ بھی کفر ہے۔

لیجئے ملاحظہ فرمائیے اسی صفحہ ۱۶۱ اپر حیات غوث الوری کی دوسری عبارت:
پھر میں (غوث اعظمؓ) نے سوال کیا۔ اے رب تیرا کوئی مکان ھے؟ فرمایا اے غوث الاعظم! میں مکانوں کا پیدا کرنے والا ھوں اور انسانوں کے سوا میرا کہیں مکان نھیں۔

فرمایئے مفتی صاحب ! کیا غوث پاک رضی اللہ عنہ کے قول کا منشاء ومراد وہی ہے جو آپ نے فیصلہ شرعیہ میں مؤلف میلاد زندہ شاہ مدار پر ظاہری معنی مراد لے کر کفر کا راگ الاپا ہے؟ اب حضور غوث پاک آپ کے گمراہ کن اور غیر شرعی فیصلے سے کیا ہوئے؟

یہ اہانت قطب المدار رضی اللہ عنہ کا ثمرہ ہی ہے کہ در بارغوث الوریٰ رضی اللہ عنہ میں بھی معتوب و مقہور ہوئے۔ اور بارگاہ غوثیت کے شدید گستاخ قرار پائے۔ العیاذ باللہ۔
کیا انسان کو خدا کا مکان کہنا اور لکھنا اپنے ظاہری اعتبار سے درست ہے؟ یعنی خدا کے لئے مکان تسلیم کرنا اس بات کا ادعا ہے کہ گویا خدا مکان میں آ سکتا ہے۔ یہ کفر ہے اور جب خدا مکان میں آسکتا ہے تو ہر مکان کے لئے زمان ہے اور ہر مکان کے لئے جہات ہیں تو پھر یہ ہوگا کہ خدا وہ ہے جو زمان ومکان و جہان میں آ سکتا ہے۔ ایسا عقیدہ رکھنا کفر صریح ہے، فرمائیے ایسا عقیدہ آپ کے نزدیک مستحسن ہے یا کفر وارتداد؟

لیجئے مفتی صاحبان!
حیات غوث الوری ص ۱۶۷ کی ایک اور عبارت ملاحظہ فرمائیے۔ اور اپنی بد عقلی گندی ذہنیت اور اولیاء دشمنی کا جنون دکھائیے۔
”پھر مجھ سے فرمایا کہ اے غوث اعظم تو میرے پاس سوجا' الخ۔
قرب اس بات کا مدعی ہے کہ اس سے پہلے بعد تسلیم کیا جائے کیونکہ ہر قرب کو بعد مستلزم ہے کہ اس کے لئے مسافت ہے اور مسافت کے لئے لازم ہے کہ اس کے لئے ابتداء و انتہا ہو۔

ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے اس قول میں ابتداء وانتہا کا عقیدہ ہے، کیا مفتی صاحبان آپ خدائے تعالی کے لئے ابتداء وانتہا مان کر عقیدہ کفریہ کے قائل ہیں؟ اور اگر آپ کا ایسا عقیدہ ہے تو پھر از روئے فیصلۂ شرعیہ آپ کیا ہوئے اور آپ کے مؤیدین و مریدین کیا ہوئے؟
کچھ عرض کروں یا پھر آپ پر چھوڑ دوں“ العیاذ باللہ

مفتی صاحبان! بقول آپ کے اور آپ کی ایمانی کتاب ”سبع سنابل“ کے حضرت سراج الدین سوختہ قدس سرہ نے جو حضرت قطب المدار رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا کہ
”میں نے تمہارے مریدوں کو گمراہ کر دیا۔"

اس کا شیطانی ظہور ہوا۔ خوب یاد رکھئے کہ گمراہ کرنا شیطان علیہ اللّعن کا کام ہے اور آپ اور آپ کی شیطانی کتاب ”سبع سنابل“ نے حضرت سراج سوختہ جیسے ولی کامل کے منھ سے
”من مریدان شمار اگمراه کردیم“
کہلوا کر بارگاہ ولایت میں اپنی گمراہی ، شدید گستاخی اور بے ادبی کا جو مظاہرہ کیا ہے یہ بھی حضرت قطب المدار رضی اللہ عنہ سے عناد و عداوت کی سزا ہے جس نے آپ کے دین و دنیا دونوں کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔
[کتاب: صاعقہ برخمن مفتیان رضویہ ، صفحہ ۲۶]
پیش کش المدار اکیڈمی مکنپور شریف نگران اعلی ولی عہد سجادہ نشین خانقاہ مداریہ مکنپور شریف حضرت مولانا سید ظفر مجیب مداری 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.