کیا کسی مسلمان بالخصوص ایک مفتی کیلئے یہ روا ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی پر تہمتیں لگائے ؟
جھوٹ بولے ؟
آپ نے حضرت علامہ سید منور علی میاں صاحب قبلہ اور حضرت علامہ مولانا نادر الخلیق صاحب پر بہتان تراشی کرنے اور لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ
"جتنی دیر وہ ہمارے اور آپ کے خلاف یا ہمارے خلاف یا ہم جیسے علماء یا مولانا لوگوں کے خلاف بولیں گے کم سے کم اتنی دیر میں ان بزرگوں کے خلاف زبان طعن دراز کرنے سے محفوظ رہیں گے تو یہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ ہمیں برا کہیں لیکن ہمارے بزرگوں کے خلاف زبان نہ کھولیں "
کیا آپ حضرت علامہ مولانا سید منور میاں صاحب قبلہ کی تقریر سے یا پھر حضرت علامہ مولانا نادر الخلیق صاحب مداری کی تقریر سے یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ انہوں نے بزرگوں کے خلاف زبان طعن دراز کی ہے ؟ بزرگوں کے خلاف انہوں نے زبان کھولی ہے ؟
آپ ہرگز ہرگز ایسا ثابت نہیں کر پائیں گے اور نہ ہی جھوٹی بات پر آپ کی ہاں میں ہاں ملانے والے مولانا حسنین بقائی صاحب ثابت کر پائیں گے
آپ لوگ کیا سن رہے ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں آپ کو خود اس کا ہوش نہیں ہے
آپ مکالمہ کیا کرینگے ؟
آپ تو ناخواندہ یا کم خواندہ رضویوں کو دھوکہ دیتے رہئے
اگر آپ کی فہم کے مطابق مطبوعہ سبع سنابل کو بارگاہ رسول میں مقبول نہ ماننا بزرگوں پر زبان طعن دراز کرنا ہے تو یہ آپ کی بہت بڑی غلط فہمی ہے
بلکہ مطبوعہ سبع سنابل میں غیر شرعی عبارات ہونے کے باوجود اسے بارگاہ رسول میں مقبول ماننے والا غیر شرعی عبارات کی نسبت حضرت میر سید عبد الواحد بلگرامی قدس سرہ کی طرف کرکے ان کی توہین و تنقیص کر رہا ہے
حضرت شیخ کلیم اللہ شاہجہان آبادی و میر سید غلام علی آزاد بلگرامی رحمہما اللہ کی توہین و تجہیل کر رہا ہے
بارگاہِ رسالت کی توہین کر رہا ہے
اور دیابنہ ، وہابیہ جہلمیہ کے لئے ان بزرگوں کی شان میں گستاخیاں کرنے کے لئے دروازے کھلے رکھنے دے رہا ہے اور آپ دونوں کی جوڑی اس میں اچھی طرح ملوث ہے ـ
حالانکہ چیلنج تو سارے رضویوں کو کیا گیا ہے ہندوستان بھر سے بہت سے رضوی علماء کو آپ کی طرح اٹھ کھڑا ہونا چاہئے تھا مگر آپ کی جوڑی کی طرح سبھی رضوی کم فہم نہیں ہیں
یہی وجہ ہے کہ اب تک آپ کی حمایت میں کوئی رضوی عالم نہیں دکھ رہا ہے
فافہموا یا اولی الالباب