بناکر سازشوں کا زائچہ سادات کے باغی
بپا کرنے کو ہیں پھر کربلا سادات کے باغی
یہی بس ایک شامی کیا ذرا تاریخ تو دیکھو
رہے ہیں کوفی و شامی سدا سادات کے باغی
ہمیشہ سے یہ ذہنوں میں یزیدی فکر رکھتے ہیں
ہیں دہشت گردیوں کے ہمنوا سادات کے باغی
کبھی انگلی اٹھاتے ہیں کچھوچھہ کی سیادت پر
کبھی ہیں ماہرہرہ سے خفا سادات کے باغی
جسے چاہیں اسے معزول کر دیں یہ سیادت سے
ہیں ابن زیاد شمر و حرملہ سادات کے باغی
صدی کی شومئ تقدیر تو دیکھو بزعم خود
بنے ہیں سنیت کے رہنما سادات کے باغی
کھٹکتی تعزیہ داری ہے یوں انکی نگاہوں میں
کہ ہیں غدار آل مصطفی سادات کے باغی
ذرا دیکھو بنائے ہیں نیا اک پانچواں مسلک
ہیں کتنے ہٹ دھرم اور بے حیا سادات کے باغی
حقیقت آشنائی سے ہمیشہ دور رہتے ہیں
جہالت کی ہوں جیسے انتہا سادات کے باغی
گلے ملتی ہیں ساری خانقاہیں راجدھانی میں
ہیں پڑھتے خود ہی اپنا مرثیہ سادات کے باغی
ازقلم مصباح مداری مکنپوری
👆🏻pls:visit
Www.qutbulmadar.org