Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

Emaane abu taalib part2 ایمان ابوطالب

دیکھ رھا ھوں کہ فدائے کفروشرک بھت دیر سے سیدنا ابوطالب سلام اللہ علیہ کے ایمان کی روایت کامطالبہ کررہا ھے جبکہ مدعینِ ایمان متعدد دلائلِ شرعیہ یکے بعدیگرے پیش کررہے ھیں مگر اسکا جنھم سب کچھ ھضم کرتا جارھا ھے لھذا اگر واقعی روایتِ ایمان بغرضِ طلبِ حق مانگی جارہی ھوگی تو امید قوی ھے کہ اب انھیں کافر کھنے کی جراءت نھیں ھوگی

روایت نمبر۱

قَالَ العباس واللہ لقد قالَ اخی الکلمتہ اللتی امرتہ بھا
یعنی حضرت سیدنا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اللہ کے رسول سے کہا خداکی قسم میرے  بھائی نے وہ کلمہ پڑھ لیا ھے آپ انھیں جس کلمہ کے پڑھنے کا حکم دے رھے تھے
روض الانف مع سیرت ابن ھشام ج ۱ صفحہ ۲۸۵

حضرات! سیدناسرکار ابوطالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کلمہ پڑھ لینے کی یہ وہ شھادت ھے جو اسی وقت دی گئی جس موقع پر آپ سے تلقینِ کلمہ کا معاملہ درپیش تھا
اس روایت کے ہوتے ھوئے وہ روایتں  کیونکر دلیلِ کفر بنائی جاتی ھیں جنکے راویان نہ تو اس مجلس میں موجود تھے اور نہ ھی حضرت عباس سے زیادہ ثقہ وقوی ھیں


روایت نمبر ۲

اِنَّ اللہ تعالیٰ احیاللنبئِ صلیٰ اللہ تعالیٰ علیہ وسلم عمَّہ اباطالب وامنابہ
یعنی اللہ تعالیٰ نے آقا علیہ السلام کیلئے ابوطالب کو زندہ فرمایا اور وہ بزرگوار ان پر ایمان لے آئے
مختصر تذکرۂ قرطبی ج۱ صفحہ ۶

حضرات!

محبینِ ایمان واسلام کیلئے یہ روایت بھی کچھ کم نھیں ھے ھاں عشاقانِ کفروشرک کو ایک دفتر بھی ناکافی ھے
اس روایت کو قدرے کمی بیشی کیساتھ صاحب روح البیان علامہ اسماعیل حقی نے بھی بیان کیا ھے بلفظہ ملاحظہ فرمائیے

روایت نمبر ۳

وقد جاءفی بعض الروایات ان النبئ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لما عادَ مِن حجتہ الوداع احیئَ اللہ لہ ابویہ وعمہ فآمنوا بہ
یعنی اور بیشک بعض روایات میں آیاھے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجتہ الوداع سے  تشریف لائے تواللہ تعالیٰ نے آپکے لئے آپکے والدین اور چچا ابوطالب  کو زندہ زندہ فرمایا اور وہ آپ پر ایمان لائے

روح البیان  ج۳صفحہ ۴۱۶
علاوہ ازیں امام ابنِ حجر مکی قدس سرہ نے بھی آپکے ایمان کی یہ روایت نقل فرمائی ھے ملاحظہ کیجئے

روایت نمبر ۴

ومن معجزاتہ صلی اللہ علیہ وسلم احیاءالموتیٰ وکلامھم وفی الخبر ان اللہ تعالیٰ أحیٰ لہ ابویہ وعمہ اباطالب فآمنواابہ
یعنی اللہ کے رسول علیہ السلام کے معجزات میں سے مردوں کو زندہ فرمانا اور انکے ساتھ گفتگو فرمانا ھے روایت میں آیاھے کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے آپ کیلئے آپکے والدین کریمین اور عمِ محترم حضرت ابوطالب کو زندہ فرمایا اور وہ آپ پر ایمان لائے
النعمتہ الکبریٰ صفحہ ۹۱

حضرات! اسکے علاوہ امام عبدالوھاب شعرانی نے بھی آپکے ایمان کی روایت اس انداز میں بیان کی ھے ملاحظہ ھو

 روایت نمبر ۵

ذکرَسلمہ بن سعید الجعفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ انَّ اللہ تعالیٰ احیاء للنبئِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عمَّہ اباطالب وآمنَ بہ
یعنی روایت کیا حضرت سعید بن جعفی نے کہ بیشک زندہ کیا اللہ تعالیٰ نے حضورِ پاک کے لئے انکے عمِ محترم حضرت ابوطالب کو اور وہ ان پر ایمان لائے

حضرات اسطور کی بھت ساری روایتیں موجود ھیں مگر رشتہ دارانِ امام الوھابیہ صرف فدائے ابو الوھابیہ ھیں اسکے لئے احتمالات پہلو درپہلو شک درشک نکالتے نھیں تھکتے مگر افسوس ان سنگ دلوں سیاہ باطنوں پر جو تکفیرِ ابوطالب کو ضروریات دین واجباتِ اسلام تصور کرتے ھیں قائلِ ایمان پر پوراجرگہ اس انداز میں حملہ آور ھوتاھے جیسے کربلامیں جانثارانِ حسینیت پر لشکرِ یزید ٹوٹ پڑتا تھا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.