سلسلہ عالیہ مداریہ جاری وساری
------------↑↑↑---------
ہے اس مقدس سلسلہ کے بانی قطب الاقطاب حضور سیدنا سید بدیع الدین احمد زندہ شاہمدار قدس سرہ ہیں جو ہندوستان کے اول پیران پیر بھی کہلاتے ہیں آپ کی جائے ولادت ملک شام شہر حلب ہے آپ یکم شوال المکرم( 242)ھجری میں حضرت سیدہ بی بی ہاجرہ عرف فاطمہ ثانیہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے پیدا ہوئے اور حذیفہ شامی مرعشی قدس سرہ سے علوم قرآن وحدیث وفقہ وتفسیر اور دیگر علوم کا حصول فرمایا اور (259)ھجری دارالسلام یعنی بیت المقدس میں حضرت بایزید بسطامی قدس سرہ النورانی کے.دست بابرکت پر.شرف بیعت حاصل کیا اور خلافت سے.بھی سرفراز ہوئے حضرت سلطان العارفین سیدنا سیدبایزید بسطامی قدس سرہ النورانی کے.علاوہ اور بھی کئی مشائخ طریقت سے آپ نے اکتساب فیض فرمایا '
براہ راست حضرت سید ناسید بدیع الدین احمد قطب المدار زندہ شاہمدار کے خلفاء کی تعداد بہت زیادہ ہے (طبقات شاہجہانی)اور علامہ ڈاکٹر محمد عاصم اعظمی کی کتاب تذکرہ مشائخ عظام میں تحریر ہے کہ حضرت زندہ شاہمدار نے کافی طویل عمر پائی اس لئیے آپ کے مریدین اور خلفا کا شمار غیر ممکن ہے"
مستند کتاب بحر ذخار "تاریخ سلاطین شرقیہ وصوفیاء جونپور "وغیرہ میں حضرت مدار پاک کے بہت سارے خلفا کے حالات تحریر ہیں جس ست پتہ چلتا ہے کہ سلسلہ مداریہ انتہائی فیض رساں سلسلہ طریقت ہے اس سلسلہ کے جاری وساری ہونے پر بہت سارے علماء اہلسنت ومشائخ طریقت کی کتابیں شاہد ھیں ,ان میں سے چند کتابوں.کے نام حسب ذیل ہیں "مناقب العارفین"سمات الاخیار"مردان خدا"تواریخ آئینہ تصوف "کنزالسلاسل"گلستان مسعودیہ"رسالہ قطبیہ "مرأ ۃ مسعودی "اخبارالاخیار "مقالات طریقت"نزہتہ الخواطر"تذکرہ مشائخ بنارس"تذکرہ مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ"حیات اعلحضرت "الاجازت المتینہ"تاریخ مشائخ قادریہ"تذکرہ آبادانیہ "الشجرا ۃ الرفاعیہ"مزکورہ بالاکتابوں کےعلاوہ کئی درجن کتابیں آج بھی موجود ہیں جس سےسلسلہ مداریہ کی ہمہ گیریت اور اجراکا پتہ چلتا ہے لہذا بلا شک وشبہ سلسلہ عالیہ مداریہ جاری وساری ہے.
!اس سلسلہ عالیہ سے اجلہ اولیا ئے کرام وابستہ ہیں بس کسی بھی طرح ایک سنی صحیح العقیدہ مسلمان کواس سلسلہ عالیہ کے بابت سوخت ومنقطع کی بات کہنا مناسب نہیں
سیدظفرمجیب مداری------------------------