Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

نشاط لزت خواب گراں بدل ڈالو.......

(نشاط لزت خواب گراں بدل ڈالو)
تمام ذی شعور وذی فہم حضرات اس بات سے بخوبی واقف وآگاہ ہیں کہ اس دور پر فتن میں آئے دن دشمنان اسلام خرمن ایمان پر بجلیاں گراکر متاع اسلام وایمان کو خاکستر کرنے کیلیے بے تاب وبیاکل ہیں اسلام ومسلمانوں کو ختم کرنے کیلیے ہردن نئے اسلحے نئے انداز اور نئ نئ اسکیمیں تیار کی جارہی ہیں مشرکین کی نگاہوں میں لفظ اسلام ومسلم کے تئیں اسقدر نفرت وکدورت ہے کہ وہ فلمی دنیا کہ کلمہ گو ایکٹروں کی فلم دیکھنے کی اجازت اپنے مذھب کے لوگوں کو صرف اس لیے نہیں دے رہیے ہیں کہ انکے خیال کے مطابق انکی فلمیں دیکھکر اہل کفر اسلام کی جانب مائل ہوجاتے ہیں ابھی گزشتہ ہفتوں میں ایک بیان اخبارات میں دیکھنے کو ملا جسمیں ایک مشرکہ خاتون نے کہا تھا کہ ھمارے مذھب کے لوگ خان برادران کی فلمیں نہ دیکھیں مزکورہ باتوں سے راقم السطورکا  مقصود فلمی بینی کی حمایت واعانت نہیں ہے سب جانتے ہیں کہ یہ تمام فواحش عندالشرع مردود وملعون ہیں بتانا مقصودیہ ہیکہ اھل کفروشرک لفظ اسلام.ومسلم سے کس درجہ بغض وعناد کے شکار ہیں اب ایسے پر آشوب ماحول کہ جسمیں سولہ کروڑ ایمانداروں کو گھر واپس لانے کے نام پر ببے گھر کرنے کا فاسد منصوبہ چل رہا ہو ویسے ماحول میں علماء فضلا ومشائخ کو کیا کرنا چاہیے اور انکی ذمہ داریاں کیا ہیں اہل علم اس بات سے خوب واقف ہیں -
آج کل دیکھنے میں آرہا ہے کہ لاحاصل اور فضول مباحث میں وقت ضائع کرنے کو بھی کچھ صاحبان علم وفن خدمت دین اور خدمت علم دین سمجھ رہے ہیں ابھی کچھ دن پہلے استاذ العلما ء حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ کے صاحبزادے مولانا ازہار احمد امجدی 'حامل مقام صمدیت حضور سیدنا سید بدیع الدین احمد قطب المدار زندہ شاہمدار قدس سرہ کے آستانہ عالیہ کی زیارت کیلیے مکن پور شریف حاضر ہوئے تھے بعد واپسی انھونے اپنی حاضری کی مختصر رپورٹ لکھکر اپنے فیس بک اکاونٹ پر اپڈیٹ کی 'اس رپورٹ میں انھوں نے مکن پور شریف کے سجادہ نشین سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انکے نام کیساتھ "سجادہ نشین "کا لفظ بھی تحریر کردیا پھر تو مت پوچھیے!جزبہ اصلاح سے چور ہوکر نشہ تنقید سے مخمور ہوکر چند علماء دین نے اپنا مذھبی فریضہ سمجھتے ہوئے اس مضمون پر اپنی اپنی تحریر یں ڈالنی شروع کردیں کسی نے لکھا سلسلہ مداریہ منقطع ہے تو وہاں سجادہ نشین کیسے تو کسی نے لکھا کہ تحقیق کی ضرورت ہے اور کسی نے لکھا کہ وہاں کہ لوگ اعلی حضرت کو برا بھلا کہتے ہیں وغیرہ وغیرہ -
اللہ عزوجل علماء امت کے تئیں مجھے ہمیشہ بد گمانیوں سے محفوظ رکھے میں نے ان حضرات کی تحریروں سے جو محسوس کیا وہ یہ ہے کہ ان حضرات نے یہ باتیں حضرت مفتی ازہار احمد امجدی کی اصلاح کی خاطر تحریر فرمائیں ہیں
اب یہ الگ بات ہے کہ وہ حضرات خودہی اصلاح کے مستحق ہیں -تمام علماءکرام کی خدمت میں عرض ہیکہ سلسلہ مداریہ کے منقطع ہونے کی کہانی آج سے تقریباً ایکسو سیتس 137 سال قبل اسوقت سے شروع ہوئی جب 1299ھجری میں سب سے پہلی مرتبہ سبع سنابل چھپ کر منظر عام پر آئی ا س سے قبل تقریبا گیارہ سو سال تک یعنی 282 ھجری سے لیکر 1299ھجری تک اس سلسلہ پاک میں ببے شمار شخصیتیں صاحب خلافت واجازت ہوکر ولایت وبزرگی کی اعلی ترین شخصیت کے طور پر پہچانی جاتی رہیں اور خلقت الہیہ انکے فیوض وبرکات سے مالا مال ہوتی رہی اور 1299ھجری سے لیکر آج تک وہ سلسلہ اسی طرح جاری وساری ہے سیکڑوں علماء ومشائخ کے کتب ورسائل اس بات پر شاہد ہیں کہ سلسلہ مداریہ منقطع نہیں بلکہ جاری وساری ہے اور خانقاہ مداریہ مکن پور شریف میں نسلا بعد نسل قرنا بعد قرن خانقاہ عالیہ کے سجادہ نشین ہوتے رہے ہیں اور خدمت دین واسلام کیلیے انک قربانیاں ناقابل فراموش ہیں یہاں کے سجادہ نشینان نے اپنے اپنے دور میں اسلام وسنیت کی ایسی گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں اس سلسلہ عالی قدر خلفاء پوری کائنات میں تبلیغ وارشاد کا نمایاں کام.انجام دے رہے ہیں ہمیں انتہائی افسوس ہیکہ ہماری نئ نسل کا مستقبل جن فضلا کے حوالے ہے انکی منتہاے تحقیق حضرت میر عبدالواحد بلگرامی کی محرف کتاب سبع سنابل ہے مزکورہ کتاب کے اندر ایک جعلی کہانی کے ذریعہ سلسلہ مداریہ کو منقطع تحریر کردیا گیا ہے اور سلسلہ مداریہ کے علاوہ سلسلہ صابریہ کو بھی کالعدم.اور لغو لکھدیا گیا ہے جب یہ سلسلہ پاک بھی ہر دور میں جاری وساری رہا ہے اور آج بھی جاری وساری ہے علاوہ ازیں بقول سید العلماء محدثین نے حضرت سیدنامولی علی رضی اللہ تعالی عنہ سے حضرت حسن بصری قدس سرہ کی لقاء کو نادرست قرار دیا ہے چناچہ اس صورت میں وہ تمام سلاسل منقطع قرار پائیں گے جنمیں حضرت.سیدنا مولی علی کےنام کے  بعد انکے خلیفہ کے طور پر حضرت حسن بصری کا نام لکھا جاتا ہے مثلا'سلسلہ چشتیہ"سلسلہ چشتیہ نظامیہ سراجیہ"سلسلہ قادریہ جلالیہ بخاریہ "سلسلہ سہروردیہ جلالیہ اشرفیہ "سلسلہ کبرویہ اشرفیہ "سلسلہ زاہدیہ اشرفیہ "سلسلہ عالیہ خلوتیہ "سلسلہ عالیہ ہمدانیہ "وغیرھم -اب ہمارے علماء بتائیں کہ کیا تمام سلاسل منقطع اور کالعدم ہیں ?
مجھے امید ہے کہ ہماری جماعت کے فضلا تنگ نظری کے بجائے کشادہ ظرفی سے کام لیتے ہوئے ان مسائل پر سنجیدگی کے ساتھ کام کرکے اسلام وسنیت کی نشرواشاعت کی راہ اختیار فرماینگے اور آج اسلام وسنیت کو جس ایثارو قربانی کی ضرورت ہے اس پر کام کرینگے ,جماعت کے اتحادو یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے والے اپنا اپنا کام کرگئے ہمیں اپنی نئی نسل کے علما سے امید ہے کہ وہ پوری جماعت کیلیے فصل نوبہار بنکر قوم کے درمیان آینگے اور نفرت وعداوت مخالفت ومخاصمت کی عمارت کو مسمار کرکے اتحاد اتفاق کا ایک ایسا قلعہ تعمیر کرینگے جسکی چھاؤں میں پہونچکرجماعت کا ہر فرد راحت وسکون محسوس کرنے لگے یاد رکھنا چاہئیے کی علم وہ فاہدہ مند ہے جونفرت کو ختم کرکے محبت پیدا کردے اختلاف کو ختم کرکے اتحاد پیدا کردے تنگ نظری کا گلا گھوٹ کر کشادہ نظری کو زندگی عطا کردے ہمارے خیال سے دین وسنیت کی ٹھیکداری کا جزبہ کا فی نقصان دہے اور مضر ہے ہاں دین وسنیت کی خدمتگاری کا خیال کافی نفع بخش اور سود مند ہے
سلسلہ مداریہ میں اجرائے بیعت وخلافت کے حوالے سے درج ذیک کتب کا مطالعہ کیجیے""(1)مناقب العارفین(2)بحر زخار(3)لطائف اشرفی(4)فصول مسعودیہ(5)اصول المقصود(6)سماتالاخیار(7)سیرالاخیار(8)  اخبارالاخیار(9)درالمعارف(10)مآثرالکرام(11)تزکر ۃالکرام(12)خزینۃ الاصفیاء(13)اسرار ابوالعلی(14)طبقات شاہجہانی(15)سلسلۃ الآلی (16)مقالات طریقت(17)سراج العوارف(18)لطائف قدوسی(19)القول الجلی(20)تحفہ چشتیہ(21)نزہۃ الخواطر (22)مسالک السالکین(23)جواہر ہدایت (24)تزکرۃ العارفین(25)کرامات مسعودیہ(26)گلستان مسعودیہ(27)انوارالرفیع(28)تحفہ محمد شیرمیاں (29)بدایوں قدیم وجدید(30)ضمیمہ مرآۃ مسعودی(31)مرۃ الانساب(32)خم خانہ تصوف(33)النور والبھافی اسانید الحدیث وسلاسل الاولیاء(34)کائنات تصوف(35)تاریخ سلاطین شرقیہ وصوفیائے جونپور(36)الشجراۃ الرفاعیہ(37)مکتوبات امام ربانی(38)تزکرہ مشائخ عظام(39)صحائف اشرفی(40)انواراشرفی(41)خاندان برکات(42)سیرت قطب عالم(43)تاریخ مشائخ چشت(44)مردان خدا(45)تنویرالعین(46)تزکرۃ الفقراء(47)اشجارالبرکات(48)مفتاح التواریخ(49)مشائخ کورکھپور(50)تزکرہ علماء ہند(51)تزکرہ علماء بستی(52)تزکرہ مشائخ قادرییہ برکاتیہ رضویہ(53)تزکرہ سید احمد بادیہ پا(54)تزکرہ اکابر علماء اہلسنت (55)کلیات امدادیہ(56)تاریخ مشائخ قادریہ(57)شاہ برکت اللہ حیات اور علمی کارنامے(58)فیضان اولیاء(59)الاجازۃ المتینہ(60)حیات اعلی حضرت(61)سوانح اعلی حضرت(62)سعئی آخر(63)ناصرالسالکین علی طریقالعارفین(64)نوروحدت(65)قطب غوری اولیاء(66)فقہاءہند(67)انیس الابرار(68)سیرالمدار(69)امام احمد رضامیگزین(70)معین عامل مرشدکامل(71)تجلیات مداریت(72)
ولی عہد خانقاہ مداریہ ظفرمجیب مداری
Read more...www.qutbulmadar.org

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.