Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

598واں،عرس مدارالعالمین انجام پزیر ہوا،دربار مداریہ سے جاری ہوا

عرس مدار پاک  انجام پزیر ہوا"
ارض ہندوپاک پر کئ صدیوں سے یہ رسم چلی آرہی ہے کہ اولیاء کرام وصوفیائے عظام کے وصال کی تاریخوں میں انکے مریدین و محبین انکے آستانوں پر جمع ہوکر عقیدت ومحبت کی سوغات پیش کرتے ہیں تجربہ اور مشاہدہ یہ ہے کہ اسلام وسنیت کی جو حرارت مریدین ومحبین کو فقط حاضر آستانہ ہوکر مل جاتی ہے وہ سیکڑوں مواعظ وتقاریر سنے کے بعد بھی نیہں حاصل ہوپاتی یہ خاص فیضان ہوتا ہے صاحب آستانہ کا جودکھتا نہیں مگر دلوں میں اتر جاتا ہے اولیاء کاملین کے آستانوں پر اہل عقیدت کے اس اجتماع کو عرس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ہندوپاک میں جن بزرگان دین  کا عرس پاک عظیم الشان پیمانے پر منایا جاتا ہے ان میں حامل مقام صمدیت سیدنا سرکار سید بدیع الدین احمد المعروف زندہ شاہمدار قدس سرہ کا نام نامی کافی شہرتوں کا حامل ہے حضور مدار پاک متحدہ ہندوستان کے وہ بزرگ ہیں جنکے احسانات سے عوام وخواص سبکی گردنیں زیربار ہیں انکےلیے  یہ کہنا ایک مکمل اور تلخ حقیقت ہے غیر منقسم ہندوپاک میں آپ کی ذات تبلیغ دین واسلام کے حوالے سے  نقطہ اول کی حیثیت رکھتی ہے,,آپ ان مخصوصین میں سے ایک ایسے مخصوص واخص ہیں جس کو اللہ عزوجل نے از سر تاپاکرامت ہی کرامت بنادیا تھا اولیاء امت میں صرف آپکو یہ شرف حاصل ہے کہ جنکے سرے افتخار پر پانچسو چھپن سال تک تاج صمدیت رکھا رہا اللہ رب العزت نے آپکو پانچ سو چھیانوے سال کی عمر طویل عطافرمائ جسکے درمیان ہزاروں افراد آپکی رشدوہدایت کے ذریعہ نہ یہ کہ صرف صاحب ایمان ہوئے بلکہ ولایت کے عظیم ترین منصب پر فائز ہوئے اور لاکھوں لاکھ کو دولت ایمان واسلام نصیب ہوئی آپکے ایک لاکھ خلفاء کے ذریعہ بھی بے شمار افراد دولت ایمان سے مالا مال ہوئے اور آج تک یہ سلسلہ رشدوہدایت آپکے سلسلہ پاک کے مشائخ کے ذریعہ جاری وساری ہے امسال آپکا عرس مقدس 15'16'17'جمادی الاول 7'8'9'مارچ 1436ھجری مطابق 2015"بروز سنیچر اتوار دوشنبہ کو منعقد ہوا تقریبا 9لاکھ انسان حاضر آستانہ ہوئے اپنی عقیدتوں کے پھول نچھاور کئیے کئ علماء حق بھی حاضر ہوکر فیضان مدار اعظم سے فیضیاب ہوئے اور کشادہ قلبی کے ساتھ اپنا سرے اعتراف جھکاتے ہوئے کہا الحمد للہ آج کے اس پر فتن دور میں بھی دعوت الی اللہ کاکام خانقاہ مداریہ مکن پور شریف سے عظیم الشان پیمانے پر جاری وساری ہے بمو قع عرس جلوس سجادہ نشین کا پرکیف منظر شغل دمال کا روحانی عمل تخت سجادگی پر حضور صاحب سجادہ کی تخت نشینی اور اسوقت عقیدت مندوں کی ببے تحاشہ عقیدتوں کا اظہار انتہائ قابل دید رہا حضور صاحب سجادہ خانقاہ مداریہ "صدرالمشائخ حضرت علامہ الحاج سید مجیب الباقی جعفری مداری صدر سجادہ نشین وتخت نشین نے پورے عالم اسلام کیلیے خیروعافیت کی دعا کی.
سید ظفر مجیب مداری ولی عہد خانقاہ مداریہ مکنپور شریف ضلع کانپور نگر یو پی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.