Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

خانقاہ مداریہ کے سجادہ نشین کا تبلیغی سفر

خانقاہ مداریہ مکن پورشریف کےسولہویں سجادہ نشین 
                 کا 
        *تبلیغی دورہ*

 صدرالمشائخ سرگروہ سلسلئہ مداریہ حضرت علامہ الحاج پیرصوفی سید
*محمدمجیب الباقی* جعفری مداری صدرسجادہ نشین وتخت نشین خانقاہ *سیدناحضورزندہ شاہ مدار*مکن پورشریف ضلع کانپورنگریوپی 
مورخہ 15ستمبر2017 عیسوی کودارالنورمکن پورشریف سے تبلیغ دین رسول وترویج سلسلئہ عالیہ مداریہ کےلئےروانہ ہوئےاس سفرمیں سب سےپہلےآپ نےمہاراشٹرکےشہرآکولامیں قدم رنجہ فرمایا اوراس دیارمیں تعینات سلسلئہ مداریہ کےخلفاءوملنگان عظام کی ایک خصوصی میٹنگ لی اورسبکو اشاعت دین وترویج سلسلہ کی تاکیدفرمائی اوربہت سارےطالبان صادق الاعتقادکو داخل سلسلئہ مداریہ فرماکر فیوض وبرکات سےمالامال کیاپورےسفرمیں سلسلئہ مداریہ کےممتازعالم دین محقق ومصنف حضرت علامہ مفتی محمدقیصررضا علوی حنفی مداری اورولئعہدسجادہ نشین صاحب فضیلت حضرت علامہ سیدظفرمجیب جعفری مداری  آپکےہمرکاب رہے اور ہرمجلس میں حاضرین کو بیش قیمت دینی و مذہبی گفتگواورپرمغرخطابات سےنوازتےرہے بعدہ 
19 ستمبر2017 بروزبدھ حضورصدرالمشائخ حضرت علامہ الحاج پیرصوفی سیدمحمدمجیب الباقی جعفری مداری مدظلہ العالی نےشہرناندیڑکواپنےقدوم میمنت لزوم سےسرفرازفرمایا اوروسرنی ناندیڑمیں آرام فرمامشہوربزرگ حضرت شاہ میرمداری قدس سرہ کےآستانئہ عالیہ پرمنعقدجلسئہ یادشہدائےکربلا میں شرکت فرمائی جلسئہ ھذامیں ولئعہد سجادہ نشین حضرت علامہ سید محمدظفرمجیب جعفری مداری 
نےفضائل اہلبیت سےمتعلق پرمغزخطاب فرمایا جبکہ خصوصی خطاب اہلسنت کی مقتدرشخصیت و مایہ نازمحقق حضرت علامہ مفتی محمدقیصررضا علوی حنفی مداری نےفرمایا 
حضورصاحب سجادہ پیرصوفی  سرکارسیدمجیب الباقی جعفری کی رقت انگیزدعاءپر جلسےکااختتام ہوا 
بعدہ 21 ستمبر کی صبح حضور صاحب سجادہ مع مریدین ومعتقدین شہرناندیڑکےکچھ حضرات کی دعوت پرتھوڑی تھوڑی دیرکیلئےکئی گھروں میں قدم رنجہ فرمایا اورپھردوپہربارہ بجے ناندیڑشہرسےپینسٹھ  کلومیٹردور شرڈشاہ پورکیلئے روانہ ہوگئے اس جگہ ایک اونچی پہاڑی پر حضورملک العارفین سیدناسیدبدیع الدین احمدزندہ شاہ مدارقدس سرہ کی چلہ گاہ ھے نیز حضورمدارالعٰلمین کےخلیفئہ اجل سرکارسیدناسیدجمال الدین جان من جنتی مداری قدس سرہ کی بھی چلہ گاہ ھے حضورصاحب سجادہ نےان دونوں مقدس مقامات پرحاضری دی نیز پہاڑی کےنیچےآبادی کےاندر واقع مسجدمداریہ میں نمازظہراداکی گئی پھربعدنماز ایک جلسےکابھی انعقادہوا جسمیں علامہ مفتی محمد قیصررضاصاحب قبلہ علوی حنفی مداری اورولئعہدسجادہ نشین علامہ سیدظفرمجیب جعفری مداری کےخطابات ہوئے 
بعدہ صلا ة وسلام ہواور حضورصاحب سجادہ کی رقت انگیزدعاءپرجلسےکااختتام ہوا اسی جگہ پرصاحب سجادہ کےقافلےنےنمازعصربھی اداکی اوربعدعصرشہرناندیڑکیلئےروانہ ہوگئے
 بعدہ 22 ستمبربروزجمعہ مبارکہ  قطب دکن لخت دل مدارالعٰلمین  حضورسیدنا میراں مکھاشاہ مداری قدس سرہ کی خانقاہ عالیہ کےصاحب سجادہ شیخ طریقت صاحب فضیلت حضرت صوفی شاہ سیدمحمدنصیرالدین الملقب بہ شمیم مکھاشاہی مداری کی پرخلوص دعوت پر خانقاہ ھذامیں حاضری ہوئی اورقبل نمازجمعہ سرکارمیراں مکھاشاہ کی مسجدمیں حضرت علامہ مفتی محمدقیصررضا علوی حنفی مداری نےاصلاح معاشرہ کےموضوع پرانتہائی فکرانگیز خطاب فرمایا جبکہ نمازجمعہ حضورصاحب سجادہ پیرصوفی سیدمحمدمجیب الباقی جعفری مداری کی اقتدامیں اداکی گئی 
بعدنمازجمعہ قطب دکن حضورمیراں مکھاشاہ مداری قدس سرہ کے آستانئہ عالیہ پرایک جم غفیرکیساتھ حضورصاحب سجادہ مکن پورشریف نےحاضری دی اور فاتحہ خوانی چادرپوشی وگل پوشی کابھی اہتمام کیاگیا اورجملہ حاضرین اورتمام مسلمانوں کی خیروعافیت کیلئے موصوف سجادہ نشین نےدعائےخیربھی فرمائی 
حضورصاحب سجادہ مکن پورشریف نے خانقاہ میراں مکھاشاہ کےسجادہ نشین حضرت سیدنصیرالدین المکھاشاہی المداری سے خانقاہی معاملات میں تبادلئہ خیالات  فرماتےہوئے موصوف کو مزیددینی خدمات کی ترغیب وتاکیدفرمائی 
بعدہ ناندیڑسے حضورصدرالمشائخ شہربھینسا تلنگانہ کیلئےروانہ ہوگئے اس جگہ آپ نےقیام کےدوران اس علاقےکے اہل سلسلہ بالخصوص خلفاءکی میٹنگ لی اورسلسلےکی سرگرمیوں کاجائزہ لیا بھینساسےآپ اپنےمریدین وخلفاءکی ایک جماعت کیساتھ اولا شریف ضلع نرمل تلنگانہ پہونچے واضح رہےکہ اس مقام پر حضورمدارالعٰلمین کےایک جلیل القدرخلیفہ حضورسیدنا غلام سرورطیفوری طبقاتی مداری کاآستانہ ھے حضورصدرالمشائخ نےحضرت موصوف کی مزارمقدس پرحاضری دیکرفاتحہ خوانی کی اورحاضرین کیلئےدعائےخیرفرمائی 
بعدہ بھینساتلنگانہ سے آپ شہر نظام آبادکیلئےروانہ ہوئےیہاں پرآپکےمریدین ودیگراہل سلسلہ پہلےسےہی آپکےمنتظرتھے آپ نےکچھ وقت تک احباب کےدرمیان تبلغ دین وترویج سلسلئہ مداریہ کےتعلق سےتبادلئہ خیال فرمایا اوربعدنمازظہرحیدرآبادکیلئےروا نہ ہوگئے یہاں بھی ارادت مندوں کوسلسلئہ مداریہ کی ترویج واشاعت کی تاکیدفرمائی اورپھر 26 ستمبر بروزمنگل 2017 عیسوی کی صبح ولئعہدحضرت علامہ سیدظفرمیجب مداری کیساتھ  دارالنورمکن پورشریف کیلئےروانہ ہوگئے جبکہ اپنےمعتمدعلیہ مریدوخلیفہ ترجمان سلسلئہ مداریہ حضرت علامہ مفتی محمدقیصررضا علوی حنفی مداری کواشاعت سنیت وترویج  سلسلئہ مداریہ کیلئے مہاراشٹرکی طرف روانہ کردیا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.