سلسلہُ مداریہ کے سوخت کا قصّہ محض جعلی ھے
علماء ربانیین اولیاء کاملین اور سلف و صالحین کےملفوظات وارشادات ومکتوبات کے مدّ نظر یہ بات سمجھ میں آتی ھے کہ سلسلہُ مداریہ کے سوخت کا قصّہ قطعی جعل ودجل وفریب ھے تمام خانوا دہاےُ تصوف میں یہ سلسلہ جاری وساری ھے صوفیاء کرام ھردور میں اسکی سندیں لکھتے آےُ اھل تصوف متواتراً متعدد طرق سے اس سلسلہُ پاک کی اسانید اپنی کتابوں میں تحریر فرمائیں خود خاندان قطب المدار کے مشائخ سے اس سلسلے کی سینکڑوں شاخوں کا انشعاب ھوا بھتّر گروہ تو صرف حضرت سید جمال الدین جان من جنتی قدس سرہ سے نکلے جنکے فیوض سے اکناف عالم کا ذرہ ذرہ فیضاب ھے مسالک السالکین میں اسپر تفصیلی گفتگو موجود ھے جس سلسلہُ عالی قدر کا فیض ھر گاؤں ھر گھر ھر شھر تک پہونچا اور آج تک نشانیاں باقی ھیں وہ عظیم القدر سلسلہ کس طرح سے سوخت ھو سکتا ہے تعجب خیز بات ھے لفظ ملنگ اسی "سلسلے کی اصطلاح ھے فیروز اللغات میں لکھا ھے کہ ملنگ سلسلہُ مداریہ سے وابستہ ھوتے ہیں اور مشاھدہ ھے کہ ھندوستان میں شائد بائد ھی کوئی ایسا علاقہ ہوگا جہاں ملنگانِ پاکباز کی ڈیریاں اور ان سے منسوب نشانیاں نہ ھوں حضرت سیدنا شیخ یٰسین جھونسوی قدس سرہ کی کتاب مناقب العارفین میں لکھا ھے کہ "" حضرت شیخ حاجی محمد مداری رحمتہ اللہ علیہ دو واسطوں سے ملک العارفین حضور سیدنا شاہ بدیع الدین مدار کے خلیفہ تھے "" ملک العارفین صفحہ نمبر 125 حضور سیدنا خوآجہ بابا فرید الدین گنج شکر قدس سرہ کو بھی سلسلہُ مداریہ کی اجازت وخلافت حاصل تھی الشجرات الرفاعیہ صفحہ نمبر 306 کتاب سمات الاخیار صوفیاءبھار بحر زخّار ثواقب الآثار تجلیات انوارفی شیوخ بھار مکتوبات شیخ حسین نوشتہُ توحید بحر الحقائق مقصود الطالبین زادالسالکین وغیرہ کے مطالعہ سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں وبیاں ھوجاتی ھے کہ سلسلہُ مداریہ کی اجازت وخلافت ھندوستان میں مروج تمام سلاسل عالیات کے مشائخ کے درمیان ھرزمانہ ھرصدی میں موجود پائی گئی ھے بقول علامہ ارشدی اور علامہ ازھری کے وآقعتہً یہ ایک المیہ ھے کہ کچھ حضرات مسلسل اپنے ھی سینکڑوں بزرگان دین کی تکذیب وتحمیق وتجہیل پر بضد ومصر دکھائی دے رھے ھیں سلسلہُ مداریہ حضرت فاضل بریلوی اور انکے پیران سلسلہ کو بھی حاصل تھا حضرت والا نے خود اور انکے مشائخ نے بھی اس بات کو تحریر کیا مگر باوجود اسکے فتاوی رضویہ جلد 12 کو لیکر کچھ حضرات درمیان اھلسنت رہ کر شور وغوغہ مچاتے رہتے ھیں چونکہ حضرت فاضل بریلوی کافی سادات نثار بزرگ تھے اگر کوئی اپنے آپکو سید بتا دیتا تو بس اسی بتانے کو ہی معتبر تسلیم فرمالیتے اب دیکھئے حضرت سیدنا میر عبد الواحد بلگرامی کی سیادت کا کیا پوچھنا انکی محرّف کتاب سبع سنابل میں یہ تحریر مل گئی کہ حضرت مدار پاک نے خود اپنے سلسلے کو درھم برھم کر دیا تھا بس آپ نے اس کتاب پر بھروسہ کرکے لکھدیا کہ سلسلہُ مداریہ سوخت ومنقطع ھے حضرت نے ایک بڑی شخصییت کے نام سے منسوب ھونے کی وجہ سے مزید تحقیق کی زحمت نہیں کی مگر بعد کے بھت سے محققین نے اس پر پڑی غبار کو صاف کیا اور بدلائل قاھرہ اس سلسلہُ عالی قدر کے اجراء کو ثابت فرمایا راقم الحرف محمد قیصر رضا نے اس بابت موجودہ مشائخین میں سے درجنوں مشائخ کرام سے استفسار کیا تو انھوں نے اسے جاری وساری ھی بتایا میں نے ایک مثبت بات پیش کردی مجھے اسی میں سلامتی نظرآتی ھے بقیہ کسی پر کوئی جبر نہیں ھر شخص اپنے آپ میں مختار ھے ھمیں تمام سلاسل کے بزرگوں کی تحریروں سے پیارھے سب کا احترام ضروری ھے کسی ایک عالم کی تحریر کو لیکر بقیہ سینکڑوں بزرگان دین کی تحریروں کو ملیا میٹ کردینا اولیا دوستی کے منافی سمجھتا ھوں