Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

قدمی ‏ھذا ‏کا ‏رٹ ‏لگانے ‏والے ‏اناالحق ‏اور ‏سبحانی ‏مااعظم ‏الشانی ‏کو ‏کب ‏بیان کرینگے ‏

اناالحق» و «سبحانی ما اعظم شانی» 
کو کب بیان کروگے 
زندگی بھر قدمی ھذا کو بیان کرتے رہوگے
ارباب تصوف ہی   میں بعض حضرات ایسے ہوتے ہیں  کے جن پر دگر گوں  حالات وقوع پزیر ہوتے ہیں جسکی وجہ ان سے غلبہ وحال  سکر ومستی میں۔ ایسے کلمات وحرکات صادر ہوتے ہیں جو بظاہر خلاف سنت معلوم ہوتے ہیں اور انکا ادارک کرنا ہر کہہ ومہہ کی بس کی بات نہیں ہوتی اور یہ جماعت مرفوع القلم ہوتی ہے ا
جیسے منصور حلاج 
  
جیسے بایزید بسطامی رضی اللہ تعالی عنہ 
ولایت کے اعلی درجات پر فائز المرام ہیں ولایت میں ان سے بڑا درجہ ومرتبہ  کسی اور کے پاس  نہیں ہے
آپ کو لوح محفوظ پر سلطان العارفین لکھا ہےیعنی جتنے بھی عارفین ہونگے انکے سلطان انکے رہبر آپ ہیں 
آپکا قول ہے  یہ الفاظ بلا قصد زبان سے جاری ہوتے ہیں سبحانی مااعظم شانی لاالہ الا آنافاعبدونی 
اب اگر اس کلمہ  سکرکو شدومد کے ساتھ بیان کروگےتو لوگ ورطہ حیرت پڑ جائینگے
اور فتنہ وفساد میں مبتلا ہوکر رہے جائینگے کے کس کی عبادت  کی جائے بایزید کی عبادت کریں (معاذ اللہ رب العالمین  خاکم بدہن 
ایسے اقوال جو ولی اللہ سے عالم سکر وجد  میں صدور پاتے ہیں وہ قابل عمل 
اورلائق ارشاد نہیں ہوتے ہیں 
کیونکہ انکا صبر وضبط ٹوٹ چکا ہوتا ہے 
 انکو محافل و مجالس میں بیان کرنے سے بچیں چیخ چیخ عام وتام نہ کریں
اس سے دوسرے تمام جلیل القدر اولیاء صالحین عارفین کی توہین وگستاخی کا عمل صادر ہوتا ہے 

فرید الدین عطار رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا 
من خدائے وقتم من مصطفائے وقتم 
اب کوئی عقل سے عاری اور علم سے محروم شخص ہی اسکو عوام میں بیان کرتا پھرے گا ان اقوال سے شریعت اسلامیہ کے کونسے مسئلے کی عقدہ کشائی 
ہوتی ہے کونسے علمی ابواب منکشف ہوتے ہیں  سوائے جہالت اور اہلسنت والجماعت کی رسوائی کے 
خدا را ایسے ہفوات وخرافات سے متصوفین کی جماعت کو بدنام کرنے سے  اجتناب کریں

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
  1. Sir I belong to shajra e Mohammad argoon and wanted to confirm something if you had time then plzzz mail me

    ReplyDelete