Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

مکن پور شریف کا تعارفی خاکہ

دارالنور مکن پورشریف 

یہ وہ مقدس آبادی ہےکہ جسے حضور مدار پاک قدس سرہُ نے سنہ (818)ھجری میں اپنے قدوم پاک سےسرفراز

 فرماکرمسلمانوں کا قبلہ حاجات بنادیا تھا~حضور قطب المدارقدس سرہ کے قدموں کی بدولت اس مقدس بستی کا ہر گھر مسلمانوں کی تربیت گاہ اور سنیوں کا مرکزعقیدت ہے~ہندوستان کی تاریخ پڑھنے والا ہر شخص یہ بات جانتاہے کہ جب کبھی ہندوستانی.امراءوسلاطین کسی گردش کاشکار ہوئے تو انھوں نےاسی.آستانہ کا رخ کیا~یہئ سبب ہے کہ وسائل لی حدرجہ.کمی کےباوجودتقریباچار صدی پیشتربھی اسی آستانہ مقدسہ پرسفینۃ الاولیاء کی روایت کے مطابق پانچ لاکھ انسانوں کامجمع ہوا کرتا تھااورآج بھی ہزار امتداد زمانہ کے باوجود اس درگاہ عالیہ پرارباب سیاست سے لیکرعام انسانوں تک کا ایک نہ رکنے والاسلسلہ بندھا رہتا ہے~خانقاہی نظم ونسق اوردستورالعمل کی جوپاکیزگی اس مقدس خانقاہ میں دیکھنے.کوملتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے~عرس زندہ شاہمدار کی ابتداءیوں تو6/جمادی الاول روضئہ قطب المدار کی گل پوشی سے ہی ہوجاتی ہےمگر باضابطہ طور پرعرس پاکی تقریبات17/16/15/جمادی الاول کو انجام پزیر ہوتی ہیں~خصوصیت کے ساتھ17/16/جمادی المدار کی تاریخ میں خانقاہ زندہ شاہ مدارکے حقیقی وموروثی سجادہ نشین وتخت نشین حسب روایت قدیمہ خاص خانقاہ عالیہ کے اندرتخت سجادگی پر جلوہ افروز ہوتے ہیں مگر موجودہ دور میں ایک قابل افسوس بات تقریبا تمام خانقاہوں اور دینی درسگاہوں میں عام ہوگئ ہے کہ محض ناموری اور جھوٹی شہرت اوردولت اندوزی کی غرض سے بہت سارے نااہل افرادکچھ ایسے مناسب والقاب اپنی طرف منسوب کرلیتے ہیں کہ جنکے وہ قطعئ حقدار اور اہل نہیں ہوتےبایں وجہ عام.لوگوں کو اصل صاحب منصب اور اصل حقدار کوپہچاننا مشکل ہوجاتا ہےمگروہ چونکہ حرص وطمع کے پھندے میں کچھ اسطرح جکڑے ہوئے ہوتے ہیں کہ انھیں ان مناصب والقاب کی بے حرمتی کا کوئ احساس نہیں ہوتااور وہ مسلسل ان مناصب والقاب کی ناقدری پر آمادہ رہتے ہیں~

سید ظفر مجیب مداری
ولی عہد خانقاہ مداریہ مکنپور شریف
9838360930
www.qutbulmadar.org

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.